English   /   Kannada   /   Nawayathi

کٹھوعہ گینگ ریپ کے ملزموں کو تڑپا کر مارنا چاہئے : شکھر دھون

share with us

نئی دہلی14؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سلامی بلے باز شکھر دھون کے علاوہ کرکٹر گوتم گمبھیر اور بیڈمنٹن اسٹار ثانیہ مرزا نے بھی کمسن بچی سے ریپ پر غصے کا اظہار کیا ہے۔جموں و کشمیر کے کٹھوعہ میں 8 سالہ معصوم بچی کے ساتھ گینگ ریپ کے تعلق سے بھارتی کرکٹر شکھر دھون نے اپنے ٹوئٹر کے ذریعے غصہ ظاہر کیا اور لکھا "خدا بچی کی روح کو سکون دے۔ پتہ نہیں کس طرح لوگ ایسی حرکت کر سکتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو دنیا کے سامنے تڑپا کر مارنا چاہئے تاکہ ان جیسے لوگوں کو عبرت حاصل ہوجائے۔"بچی کے لیے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے لکھا، "کیا ہم ایسا ہی ملک بنانا چاہتے ہیں؟ اگر ہم 8 سال کی بچی کے لیے کھڑا نہیں ہوتے تو ہم دنیا میں کسی بھی چیز کے لیے کبھی کھڑے نہیں ہو پائیں گے، یہاں تک کی انسانیت کے لیے بھی نہیں۔"
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا