English   /   Kannada   /   Nawayathi

کومن ویلتھ گیمس میں ہندوستانیوں نے مچائی دھوم آج 8 سونے کے تمغے جیتے

share with us

نئی دہلی14؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)گولڈ کوسٹ میں جاری دولت مشترکہ کھیل کے 10 ویں دن باکسنگ میں مردوں کے 75 کلوگرام وزن میں بھارت کے وکاس کرشن نے سونا جیتا ہے، اس کے ساتھ ہی بھارت کے حصے میں 25 واں سونے کا تمغہ آگیا ہے۔آج کا یہ آٹھواں سونے کا تمغہ ہے۔ وکاس نے سنیجر کے روز بھارت کو تیسرا سونے کا تمغہ دلایا۔ اس سے قبل ایم سی میری کام اور گورو سولنکی نے سونے پر قبضہ کیا تھا۔ 

ٹیبل ٹینس کے ومن سنگل مقابلے میں بھارت کی میناکشی بترا نے سونے کا تمغہ حاصل کیا۔ وشین پھوگاٹ نے کشتی میں سونے کا تمغہ جیتا۔ ومن فری اسٹائل 50 کلو وزن میں انہوں نے کینڈا کی جیسکا میک ڈونلڈ کو 13-3 سے شکست دی۔ کشتی میں یہ کل پانچواں سونے کا تمغہ ہے۔ جیولن تھرو (بھالہ پھینک) میں بھارت کو سنہری کامیابی ملی۔ نیرج چوپڑہ دولت مشترکہ کھیلوں کی بھالا پھینک مقابلے میں سونا جیتنے والے پہلے بھارتی بن گئے ہیں، جنہوں نے فائنل میں سیزن کا سب بہترین 86.47 میٹر کا تھرو پھینکا۔ اس سے قبل بھارتی پہلوان سمیت ملک نے دولت مشترکہ کھیلوں میں مردوں کے 125 کلو فری سٹائل مقابلے میں سونا جیتا، کیوں کہ ان کے حریف نائیجیریا کے سنوی بولٹک چوٹ کی وجہ سے مقابلے میں نہیں آ سکے۔ مردوں کی 50 میٹر رائفل تھری پوزیشن مقابلے میں سنجیو راجپوت نے گولڈ میڈل پر نشانہ لگایا۔ وہ فائنل میں ریکارڈ 454.5 نمبر سے پہلے مقام پر رہے۔ شوٹنگ میں بھارت کے کل تمغے کی تعداد 16 ہو گئی ہے، جن میں سب سے زیادہ 7 سونے کے تمغے ہیں۔ باون کلوگرام وزن والے مقابلے میں بھارت کے مکےباز گورو سولنکی نے شمالی آیئرلینڈ کے بنڈن 52 ارون کو 4-1 سے شکست دے کر سونے پر قبضہ کیا۔ گورو کا یہ دولت مشترکہ کھیلوں میں پہلا تمغہ ہے۔ ہفتے کے روز بھارت کی شروعات سونے کا تمغہ جیتنے سے ہوئی۔ سٹار مکے باز ایم سی میری کام نے 48 کلو گرام وزن میں شمالی آئیر لینڈ کی کرسٹینا اوہارا کو 5-0 سے شکست دے دی۔ پانج بار کی ورلڈ چیمپین میری کام کا کامن ویلتھ میں یہ پہلا تمغہ ہے۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا