English   /   Kannada   /   Nawayathi

شام پر حملے کے بعد ٹرمپ نے کہا ہمارا مشن مکمل ہوا

share with us

دمشق14؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)شام میں متعدد فوجی اڈوں پر کروز میزائیلز سے حملوں کے بعد امرکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کیا ہے 'ہمارا مشن مکمل' ہو گیا۔امریکی صدر ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ امریکہ، برطانیہ اور فرانس کی مشترکہ فوج نے شامی صدر بشار الاسد کی فوج کے ان اڈوں پر حملہ کیا ہے جس مقام پر کیمیائی ہتھیاروں کا زخیرہ موجود تھا۔
ان حملوں کو کامیاب قرار دیتے ہوئے ٹرمپ نے ٹویٹ کیا 'فرانس اور برطانیہ نے ہماری حمایت کی اس کے لیے ان کا تہ دل سے شکریہ، ہماری عظیم عسکری طاقت پر مجھے فخر ہے اور یہ فوج چند بلین ڈالر خرچ کرنے کے بعد اعلی تربیت یافتہ فوجی طاقت بن کر رونما ہوگی جس کا کوئی بھی ثانی نہ ہوگا'۔ادھر شامی حکومت اور اس کے حمایتی ممالک شام میں مبینہ طور پر کیے گئے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تردید کر رہے ہیں۔ صدر بشار الاسد کا کہنا ہے کہ شام میں امریکہ اور اس کے حامیوں کے میزائیل حملے بین القوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔صدر اسد کے مدد گار روسی صدر ولادیمیر پوتن کا کہنا ہے کہ امریکہ، فرانس اور برطانیہ کو اپنے حملوں کا قرض ادا کرنا ہوگا۔قبل ازیں روسی وزارت دفاع نے اپنے سرکاری بیان میں کہا تھا کہ امریکہ اور اس کے حامیوں کی جانب سے داغے گئے 103 میزائیلز میں سے 71 میزائیلز کو شامی دفاعی نظام نے ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی تباہ کر دیا تھا۔دوسری جانب چین نے بھی شام میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی کارروائی کو ناجائز قرار دیا ہے۔چین کے وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چنینگ نے بیان میں کہا کہ چین بین القوامی تعلقات کے لیے اپنی طاقت، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اصولوں اور بین القوامی قوانین کے بنیادی قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کا مخالف رہا ہے۔ماہرین کا ماننا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے شام میں کی گئی کارروائی او پی سی ڈبلیو کی تحقیقات کو متاثر کرنے کے لیے کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ شامی حکومت پر الزام عائد کیے جا رہے ہیں کہ اس نے دوما شہر میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔او پی سی ڈبلیو کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کو روکنے کے لیے کام کرتی ہے اور یہی تنظیم شام میں تحقیقات کو انجام دینے والی تھی۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا