English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغان طالبان کا بجلی کی ٹرانسمیشن لائن پر حملہ کابل سمیت کئی شہروں میں بجلی غائب

share with us

کابل14؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)طالبان نے ازبکستان اور تاجکستان سے بجلی کی ترسیل کے ایک بڑے کھمبے کو اڑا دیا جس کے نتیجے میں افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے ایک بار پھر بیرون ممالک سے آنے والی بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کو نشانہ بنایا ہے ،طالبان جنگجوؤں نے بغلان صوبے میں بجلی ترسیل کے ایک بڑے کھمبے کو کارروائی کرکے اڑا دیا جس سے بیرون ممالک سے فراہم ہونے والی بجلی معطل ہوگئی۔
بجلی کی سپلائی معطل ہونے سے افغان دارالحکومت کابل اندھیرے میں ڈوب گیا جب کہ کئی دیگر صوبے بھی متاثر ہوئے ہیں،حکام کا کہنا ہے بجلی نہ ہونے سے معمولات زندگی مفلوج ہوکررہ گئے ہیں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔افغان حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی سپلائی کو بحال کرنے کے لیے انجینئرز اور دیگر اداروں کی ٹیمیں متعلقہ مقام کی جانب روانہ کردی گئی ہیں جہاں مرمت کام جلد از جلد مکمل کرکے بجلی بحال کردی جائے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا