English   /   Kannada   /   Nawayathi

دین بچاؤ، دیش بچاؤ کانفرنس تاریخ ساز ہوگی ,محمدصدرعالم نعمانی

share with us

پٹنہ :14؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)بہارکی راجدھانی پٹنہ کے تاریخی گاندھی میدان میں منعقد ہونے والے دین بچاؤدیش بچاؤکانفرنس تاریخ ساز ہوگی مذکورہ بالاباتیں مولانامحمد صدرعالم نعمانی صدرجمعیت علماء ضلع سیتامڑھی نے اپنے ایک بیان میں کیا, انہوں نے کہا کہ مختلف تہذیب وتمدن کا گہوارہ ہمارایہ ملک ایک جمہوری ملک ہے, یہاں مختلف مذاہب کے ماننے والے بستے ہیں اخوت و بھائی چار گی پیارومحبت امن و شانتی یہاں کی پہچان رہی ہے,صدیوں سے اس دیش کی فضاؤں میں امن وشانتی باہمی ہم آہنگی کے پیغامات گونجتی رہی ہیں , اورانشاءاللہ گونجتی رہے گی ,لیکن افسوس کہ آج دیش فرقہ پرستی کی آگ میں جل رہاہے ,شہرسے لیکردیہات تک فرقہ پرستی کی ایسی فضاقائم کی جارہی ہے,جسکی بروقت روک تھام نہیں کی گئ تو یہ ملک ٹوٹ کر بکھرجائےگا, بڑی منصوبہ بندی کے ساتھ ملک کے سیکولردستورکوتبدیل کرنے کی مذموم کوشیشیں کی جارہی ہیں ,شعائر اسلام پرحملے کیے جارہے ہیں ,خدائی قوانین اور مسلم پرسنل لا ءکوتبدیل کریکساں سول کوڈ نافذ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے , ہندوستان میں بسنےوالی قومیں بشمول ,مسلم, سکھ,عیسائ ,جین ,پارسی اوردلت کے ساتھ سوتیلاسلوک کیا جارہا ہے ملک کے حالات انتہائ ناگفتہ بہ ہے,ملک کی سب سے بڑی عدلیہ سپریم کورٹ کے چارججج پریس کانفرنس کرکے ملک کے ایک عرب پچیس کروڑعوام کوباخبر کررہے ہیں کہ ملک کی جمہوریت خطرے میں ہے, یہ دیش ہمارا ہے ہم نے اس دیش کے گلشن کوسنوارااور سجایا ہے ،اور جب بھی ضرورت پڑی ہےتوہم نےاس دیش کی عظمت,حرمت,اورتقدس کی خاطر جانوں کانذرانہ پیش کیاہے , ہندومسلم سکھ عیسائی سب نےملکر اس دیش کوظالم انگریزوں کے نا پاک چنگل سے آزاد کرایا اوراس دیش کا دستور جمہوری بنایا, اورآزادی کے وقت مسلمانوں کےپاس یہ مواقع تھے کہ وہ ہندوپاک میں جہاں چاہے رہے مگر مسلمانوں نے ہندوستان میں ہی رہنے کوترجیح دی ,یہ ہمارادیش ہے ,ہم برابر کے حصہ دارہیں , اورانشاءاللہ ہمیںشہ رہینگے, اور اپنے اسلامی تشخص اوردین کے تحفظ کے ساتھ رہینگے, اللہ تعالی کا بڑا فضل و احسان ہے ک اس پرآشوب دورمیں دین اوردیش کوبچانےکیلئے مفکر اسلام حضرت مولانا سیدمحمد ولی رحمانی امیر شریعت امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ ,جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ اورسجادہ نشیں خانقاہ رحمانی مونگیر کی مضبوط قیادت میں امارت شرعیہ بہاراڑیسہ وجھاڑکھنڈ کے زیر اہتمام 15/اپریل 2018بروزاتوارکو1/بجے دن میں بہارکی راجدھانی پٹنہ کے تاریخی گاندھی میدان میں دین بچاؤ دیش بچاؤکانفرنس کااعنقاد کرکےدین اوردیش کے تحفظ کے لیے جمہوری طریقے پر آواز بلندکرنے کا فیصلہ کیا ہے یہاں مسلمانوں کا جوش وجذبہ دیکھ کر یہ محسوس ہورہاہے کہ گاندھی میدان سے جوآواز بلند ہوگی اسکے اثرات کشمیر سے لیکر کنیا کماری تک محسوس کی جائے گی, کہ مسلمان سب کچھ برداشت تو کرسکتاہے لیکن شریعت محمدی پہ آنچ آئےہرگز برداشت نہیں کرسکتا،وہی ہندووستانی مسلمان اپنے دیش پرخطرات کے منڈلاتے ہوئے بادلوں کوبھی برداشت نہیں کرسکتاہے, امید ہے کہ تاریخی گاندھی میدان میں اب تک کی سب سے کامیاب اورتاریخ ساز کانفرنس ہوگی ,جس میں بلاتفریق مذہب ومسلک لاکھوں کی تعداد میں لوگوں کی شرکت ہورہی ہے ,

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا