English   /   Kannada   /   Nawayathi

دار العلوم وقف دیوبند کے صدر مہتمم حضرت مولانا محمد سالم صاحب قاسمی انتقال کرگئے

share with us

دیوبند 14؍ اپریل 2018(فکروخبر نیوز) برصغیرکے مشہور و ومعروف عالم دین اوردارالعلوم وقف دیوبند کے صدر مہتمم حضرت مولانا محمد سالم صاحب قاسمی اپنی عمر کی بانویں بہاریں گذار کر دوپہر تین بجے اس دارِ فانی سے دارِ آخرت کی طرف کوچ کرگئے ۔انا للہ وانا الیہ راجعون 
یہ خبر بذریعہ وھاٹس اور دیگر ذرائع سے جنگ کی آگ کی طرح پھیل گئی ، اور پوری علمی دنیا سوگو ار ہوگئی ۔ ان کی نمازِ جنازہ ان شاء اللہ آج رات دس بجے ادا کی جائے گی اور قاسمی قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی۔ حضرت مولانا موصوف گذشتہ کئی دنوں سے علیل چل رہے تھے۔ سانس لینے میں شدید تکلیف تھے ، ڈاکٹروں کی ٹیم مسلسل حضرت کی صحت پر نظر رکھے ہوئی تھی ۔ کئی دفعہ وھاٹس اپ پر حضرت کے انتقال کی خبر پھیل گئی لیکن اہلِ خانہ اور مولانا موصوف کے قریبی ذرائع نے اس کی سختی سے تردید کی ۔ لیکن آج دوپہر قریب تین بجے حضرت کے انتقال کی تصدیق کی گئی۔ 
حضرت مولانا محمد سالم صاحب قاسمی دار العلوم دیو بند کے بانی مولانا محمد قاسم نانوتوی کے پڑپوتے اورسابق مہتمم حکیم الاسلام حضرت مولانا قاری محمد طیب صاحب رحمۃ اللہ کے فرزند تھے۔ علمی دنیا میں حضرت کے مقام کی وجہ سے پورے برصغیرمیں ہی نہیں بلکہ عالم اسلام میں معروف تھے۔ آپ کا شمار ہندوستان کے چنیدہ علماء میں ہوتا ہے۔ کئی ایک اداروں کے سرپرست کے ساتھ ساتھ ملی اداروں کے رکن کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے رہے تھے۔ ایک عرصہ سے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نائب صدر کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ عرصۂ دراز سے دارالعلوم وقف دیوبندمیں شیخ الحدیث کی حیثیت سے آپ نے بخاری شریف کا بھی درس دیا۔ہزاروں اور لاکھوں کی تعداد میں حضرت کے شاگرد پوری دنیا میں علمی اور تحقیقی کام انجام دے رہے ہیں۔ آپ کی وفات پوری ملت اسلامیہ کے لیے عظیم خسارہ ہے۔ادارہ فکروخبر اس موقع پر دعا کرتاہے کہ اللہ تعالیٰ حضرت مولانا محمد سالم صاحب قاسمی رحمۃ اللہ علیہ کی مغفرت فرمائے، آپ کی علمی ودینی خدمات قبول فرمائے اور ملت کو نعم البدل عطا فرمائے ۔ آمین۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا