English   /   Kannada   /   Nawayathi

شہر کے فاروقی محلہ میں ای وی ایم اور وی وی پیڈ کے استعمال کی جانکاری دی گئی 

share with us

بھٹکل 12؍ اپریل 2018(فکروخبر نیوز) انتخابات کے دوران ملک کی مختلف ریاستوں میں ای وی ایم میں گڑبڑی کی شکایتیں موصول ہوتی رہی ہیں جس کی بناء الیکشن کمیشن نے انتخابات کے لئے ای وی کے ساتھ وی وی پیڈ مشینوں کو لازمی قرار دیا ہے ،کرناٹکا انتخابات میں وی وی پیڈ والی ای وی ایم مشینوں کا استعمال ہوگا ۔ کرناٹک کے حالیہ انتخابات جس اہمیت کے حامل ہے اس کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن خصوصاً وی وی پیڈ کے استعمال کی جانکاری کے لیے بیداری مہم بھی چلارہی ہے۔ اس سے قبل شہر کے مدینہ کالونی میں لوگوں کو اس کی جانکاری دی گئی، آج شہر کے پرانے علاقہ فاروقی محلہ میں لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے مشین کے استعمال کا طریقہ عملی طور پر دکھایا گیا ۔انتخابی افسر نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ جب آپ ووٹنگ مشین میں اپنا ووٹ ڈالتے ہیں توآپ نے جس پارٹی کے لئے ووٹ کیا ہے اس کی ایک پرچی وی وی پیڈ کی اسکرین پر سات سکینڈ کے لئے ظاہر ہوتی ہے ،جس سے آپ یہ اطمینان حاصل کر سکتے ہیں کہ آپ کا ووٹ صحیح امیدواکے حق میں گیا ہے۔ عوام نے اس تعلق سے کئی ایک سوالات بھی کیے جس کامتعلقہ افسران نے تشفی بخش جوابات بھی دئیے۔ 
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا