English   /   Kannada   /   Nawayathi

بیرونِ ملک دوسروں کے پارسل لے جانے والے ہوشیار ہوجائیں!!

share with us

ہیجماڈی میں مٹھائی کے ڈبہ سے نشہ آور گولیاں برآمد


منگلور: 12؍اپریل2018(فکروخبرنیوز )ہیجماڈی میں دوست کو بیرون ممالک مٹھائی کا تحفہ بھیجنے کے بہانہ پارسل میں منشیات (ڈرکس) تھمانے کا معاملہ پیش آیا ہے ، تفصیلات کے مطابق عبد النور نامی ہیجماڈی کامقیم شخص جو کہ کئی سالوں سے بیرون میں ملازمت کر تا ہے اپنے علاقہ میں چھٹیا ں گزارنے کے بعد واپس سعودی عرب لوٹنے کی تیاری میں تھا کہ اسی دوران سعودی میں اس کے ساتھ ملازمت کرنے والے ایک شخص نے اسے بذریعہ فون بتایا کہ میرے نام کا ایک ضروری مٹھائی کا ڈبہ ایک شخص آپ کے گھر پہنچائے گا جو سعودی عرب لے آنا ہے ،عبد النور کا کہنا ہے کہ جس شخص نے اس کے گھر مٹھائی کا ڈبہ پہنچایا اس کی واقفیت نہیں تھی ،شبہ کی بنیاد پر مذکورہ شخص نے پارسل کھولا جس میں سے پیڈے رکھے ہوئے تھے اس نے ایک پیڈا نکال اسے دو حصوں میں تقسیم کیا اس میں ڈرکس دیکھ اس نے تمام پیڈوں سے گولیاں نکال لی اور واپس اسے بند کرکے سعودی پہنچنے کے بعد اس چیز کو اس کے حوالہ کر دیا جس پر دوست نے ناراضگی کا اظہار کیا اور اسے ڈانٹ پلائی ،وہیں عبد النور نے اپنے بھائی کے ذریعہ ان گولیوں کی جانچ کرائی تو اس میں نشہ آور مادہ کی ملاوٹ پائی گئی۔ 
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا