English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی شہری نے گولی مار کر بیوی قتل کردی

share with us

جدہ :12؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب میں ایک شہری نے گھریلو ناچاقی کی بنیاد پر بیوی کو گولی مار کر قتل کردیا۔ یہ واقعہ شمال مشرقی گورنری الخفجی میں پیش آیا۔مشرقی علاقے کے ترجمان کرنل زیاد الرقیطی نے بتایا کہ ایک شخص نے پولیس کو ٹیلیفون پر بتایا کہ دو میاں بیوی کے درمیان گھریلو تنازع پر شوہر نے بیوی کو گولی مار کرقتل کردیا ہے۔پولیس نے فوری طورپر جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقتولہ کی لاش قبضے میں لینے کے ساتھ اس کے قاتل شوہر کو بھی گرفتار کرلیا۔ اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ مقتولہ کی عمر تیس سال کے درمیان بیان کی جاتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا