English   /   Kannada   /   Nawayathi

تباہ حال شام پر فضائی کارروائی کی تیاریاں، برطانوی وزیراعظم نے اجلاس بلالیا

share with us

کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب شام میں فضائی حملے کی منظوری لیے جانے کا امکان


لندن :12؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانوی وزیراعظم تھریسامے پارلیمنٹ اراکین کے حمایتی ووٹ کے بغیر شام میں کارروائی کا ارادہ رکھتی ہیں۔ برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم تھریسامے نے شام کی صورتحال پر کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا جس کے دوران شام میں فضائی حملے کی منظوری لیے جانے کا امکان ہے۔برطانوی میڈیا کا ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ وزیراعظم تھریسامے پارلیمنٹ کے اراکین کے ووٹ کے بغیر شام میں فوری کارروائی کرنا چاہتی ہیں۔حکومت کے اندرونی حلقے بھی شام میں مبینہ کیمیائی حملوں کے ردعمل میں فوری جوابی کارروائی کی ضرورت پر زور دے رہے ہیں۔ برطانوی وزیراعظم چاہتی ہیں کہ شام میں دوبارہ کیمیائی حملے نہ ہوں جب کہ انہوں نے شامی حکومت کی جانب سے باغیوں کے زیرقبضہ مشرقی علاقے دوما میں کیمیائی گیس کے حملے کو گھناؤنا قرار دیا تھا۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام پر فضائی حملے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا اور صرف ایک آپشن کا ذکر کیا۔یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ سے پیوستہ روز اپنے بیان میں کہا تھا کہ شام کی جانب میزائل آرہے ہیں اور وہ کسی بھی لمحے آسکتے ہیں۔ روس نے امریکی ردعمل میں کہا ہے کہ امریکا دھمکیاں نہ دے، اگر اس نے شام میں حملے کی کوشش کی تو بھرپور جواب کے لیے تیار ہیں۔مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 72 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی جب کہ امریکی منڈیوں میں بھی مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے اور جاپان کی مارکیٹ بھی تنزلی کی جانب گامزن ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا