English   /   Kannada   /   Nawayathi

موزمبیق میں صدارتی،قانون ساز اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات 15اکتوبر2019ء کو ہوں گے،صدر کا اعلان 

share with us

ماپوتو :12؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)موزمبیق میں صدارتی،قانون ساز اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات 15اکتوبر2019ء کو منعقد ہوں گے،اس بات کا اعلان صدر فلپ نیوسی نے گزشتہ روز کیا۔ تاریخ کا اعلان حکومت اور سابق باغیوں،موزمبیق نیشنل ریزسٹنس (رینامو) کے درمیان قیام امن کے حوالے سے مذاکرات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ رینامو اور حکمران فری لیمو کے درمیان 16سال تک خانہ جنگی جاری رہی ہے،جس کا اختتام 1992ء میں امن معاہدے کے ساتھ ہوا تھا،لیکن رینامو کے رہنما افونسو ڈیہلاکاما نے2013ء میں دوبارہ سے ہتھیار اٹھا لئے تھے،جیسا کہ ان کے حامیوں نے نئی نچلی سطح کی مزاحمت شروع کر رکھی تھی۔ دسمبر2016ء میں ڈیہلاکاما نے حکومت کے ساتھ معاہدے کا اعلان کیا،جو ابھی تک باضابطہ امن معاہدے کی شکل اختیار نہیں کرسکا ہے۔ ڈیہلاکاما اور نیوسی نے آئینی اصلاحات پر اتفاق کیا ہے،جس سے اختیارات نچلی سطح تک منتقل ہوجائیں گے،اصلاحات اس وقت پارلیمنٹ میں زیر بحث ہیں،جس کے تحت ووٹر براہ راست صوبائی گورنرز کا انتخاب کرسکیں گے،جو اس وقت صدر کی جانب سے تقرر کئے جاتے ہیں۔رینامو طویل عرصے سے اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کرنے اور پولیس اور فوج میں اس کے حامیوں کو بہتر انداز میں شامل کرنے کیلئے کوشاں رہی ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نیوسی،جو کہ مزید ایک مدت کیلئے انتخاب لڑنے کے اہل ہیں،آئندہ سال کے انتخاب میں سخت مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کرسکتے ہیں،جیسا کہ رینامو نے اپنی حمایت میں اضافہ کردیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا