English   /   Kannada   /   Nawayathi

ٹرمپ کو شام میں فوجی مداخلت کا حق نہیں، امریکی سینیٹرز

share with us

واشنگٹن :12؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع) امریکی سینیٹروں نے صدر ٹرمپ کی جانب سے روس کو دھمکی دیئے جانے پر سخت رد عمل کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے بیانات سے بحران کو پیچیدہ کردیا ہے۔ امریکہ کے ڈیموکریٹ سینیٹرکریس مرفی نے کہا ہے کہ شام پر حملہ کرنے کی امریکی دھمکی سے شام میں جنگ ختم نہیں ہوگی اور شام پر امریکی حملہ غیر قانونی ہوگا جبکہ ٹرمپ کو شام پر حملہ کرنے سے قبل کانگریس سے اجازت لینے کی ضرورت ہے۔ادھرامریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو شام میں امریکی فوجی مداخلت بڑھانے کے لئے قانونی اختیارات حاصل نہیں۔ امریکی ریاست ورمونٹ کے 76 سالہ سینیٹر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹرمپ کو شام میں جنگ کی توسیع کرنے کا قانونی حق حاصل نہیں بلکہ یہ کانگریس کا کام ہے کہ امریکہ جنگ میں شریک ہو یا نہیں لہذا کانگریس اپنے کردار نظر انداز نہ ہونے دے۔امریکی ریاست یوٹاہ کے سینیٹر مائیکل شومے لی نے کہا کہ اگر شام میں امریکی فوجیوں میں اضافہ کرنا ہے تو صدر کو چاہئے کہ اس حوالے سے کانگریس سے اجازت لے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا