English   /   Kannada   /   Nawayathi

سری لنکا : فریڈم پارٹی کے 6 وزراء اپنے عہدوں سے مستعفی ہو گئے 

share with us

موجودہ حکومت میں اپنے فرائض سرانجام دینے سے قاصر ہیں،مستعفی ارکان 


کولمبو :12؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)سری لنکا کی مخلوط حکومت میں شامل سری لنکن فریڈم پارٹی کے 6 وزراء نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیدیا۔ ان وزراء نے جمعرات کو صدر میتھری پالاسری سینا کو اپنے استعفے پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ موجودہ حکومت میں اپنے فرائض سرانجام دینے سے قاصر ہیں۔ مستعفی ہونے والے وزراءکا تعلق سری لنکا کی فریڈم پارٹی سے ہے جس کے سربراہ صدر میتھری پالاسری سینا ہیں۔سری لنکا کی مخلوط حکومت میں یونائیٹڈ نیشنل پارٹی بھی شامل ہے جس کی قیادت وزیراعظم رانیل وکرماسنگھے کررہے ہیں۔سری لنکا کے مستعفی ہونے والے وزیر ڈیزاسٹر منیجمنٹ انورا پریادرشنا یپا نے صحافیوں کو بتایا کہ 6 وزراء نے استعفیٰ دیا ہے جبکہ 10نائب وزراءنے کام چھوڑدیا ہے۔ سری لنکا کے صدر میتھری پالاسری سینا نے گزشتہ رات سری لنکن فریڈم پارٹی سے تعلق رکھنے والے 16 اراکین پارلیمنٹ کا استعفیٰ منظور کرلیاتھا

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا