English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہم اْس معاہدے کو نہیں دْہرانا چاہتے جو دوسری جنگ عظیم کا سبب بنا: محمد بن سلمان

share with us

پیرس :11؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ ایران اپنے مالی اثاثے عوام کی بہبود اور ترقی پر نہیں خرچ کر رہا بلکہ وہ یہ رقم اپنے نظریات پھیلانے پر لْٹا رہا ہے۔منگل کے روز پیرس کے الیزے پیلس میں فرانسیسی صدر امانوئل ماکروں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں بن سلمان نے کہا کہ ایران کے توسیع پسندی کے منصوبے پر روک لگائی جانی چاہیے۔سعودی ولی عہد کا مزید کہنا تھا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنا ناگزیر ہے اور "ہم 1938ءمیں ہونے والے معاہدے کو دہرانا نہیں چاہتے جو دوسری جنگ عظیم کا سبب بنا تھا"۔محمد بن سلمان نے واضح کیا کہ سعودی عرب اور فرانس کی شراکت داری بالخصوص موجودہ وقت میں نہایت اہم ہے۔ فرانس اور سعودی عرب کے درمیان اسلحے کی خریداری کے معاہدے ہیں اور یہ کوئی راز کی بات نہیں ہے۔سعودی ولی عہد نے ویژن 2030 پروگرام کے اہداف کے حوالے سے بتایا کہ آنے والے وقت میں سعودی عرب تینوں براعظموں کے لیے کلیدی محور ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مملکت نے ابھی تک اپنی صلاحیتوں کا 10% سے زیادہ فائدہ نہیں اٹھایا ہے۔شام کے حوالے سے شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ "ہم ضرورت پڑنے پر اپنے حلیفوں کے ساتھ کسی بھی عسکری کارروائی کے لیے تیار ہیں"۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ "ہم خطّے کی صورت حال مزید بگاڑنا نہیں چاہتے ہیں"۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا