English   /   Kannada   /   Nawayathi

الجزائر: 100 سے زائد افراد کو لے جانے والا فوجی طیارہ گر کر تباہ

share with us

الجزائر:11؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)الجزائر میں بدھ کے روز ایک فوجی طیارہ بوفاریک کے ہوائی اڈے کے نزدیک گر کر تباہ ہو گیا۔ سرکاری ریڈیو کے مطابق 100 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے طیارہ ہائی وے کے نزدیک ایک کھیت میں گرا جس کے بعد ایمبولینس کی گاڑیاں زخمیوں کو نکالنے کے لیے علاقے کی جانب روانہ ہو گئیں۔مقامی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں اکثریت فوجی اہل کاروں کی ہے۔عسکری امور کے تجزیہ کار سلیم حمادی نے العربیہ کے ساتھ ٹیلیفون پر رابطے میں بتایا کہ طیارہ 300 میٹر کی بلندی پر تھا جب کہ عینی شاہدین نے طیارے میں آگ بھی بھڑکتی ہوئی دیکھی۔بوفاریک الجزائر کے صوبے البلیدہ کا ایک قصبہ ہے۔ یہ دارالحکومت الجزائر شہر سے 35 کلومیٹر کی دوری پر ہے اور یہاں ایک فوجی ہوائی اڈہ بھی واقع ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا