English   /   Kannada   /   Nawayathi

.فیس بک روسی آپریٹرز کے ساتھ مسلسل حالتِ جنگ میں ہے،مارک زکر برگ

share with us

روس ہمارے نیٹ ورک کو اپنے مقاصدکے لیے استعمال کر نا چاہتا ہے،زکر برگ امریکی سینیٹرزکے سامنے پیش 


واشنگٹن:11؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے امریکی سینیٹروں کو بتایا ہے کہ ان کی کمپنی روسی آپریٹرز کے ساتھ مسلسل حالتِ جنگ میں ہے جو ان کے نیٹ ورک کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مارک زکربرگ کیمبرج اینالیٹکا سکینڈل کے حوالے سے سوالات کا جواب دے رہے تھے۔انھوں نے کہا کہ یہ ایک ہتھیاروں کی دوڑ ہے۔ وہ بہتر ہوتے جارہے ہیں،انھوں نے انکشاف کیا کہ سنہ 2016 کے صدارتی انتخاب میں مبینہ روسی مداخلت کی تحقیقات کرنے والے خصوصی قونصل رابرٹ میولر نے فیس بک کے عملے سے پوچھ گچھ کی تھی۔زکربرگ کا کہنا تھا کہ وہ ان لوگوں میں شامل نہیں تھے۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ خصوصی قونصل کے ساتھ ہمارا کام رازدارانہ ہے اور میں یہ یقین دلانا چاہتا ہوں کہ اوپن سیشن میں کوئی بھی بات نہیں کر سکتا جو رازدارانہ ہو۔انھوں نے کہا کہ روس میں ایسے لوگ ہیں جن کا کام ہمارے نظام کو اور دیگر انٹرنیٹ نظام اور دوسرے نظاموں کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کرنا ہے۔ ہمیں اس میں بہتری کے لیے سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔فیس بک کے بانی نے سینیٹروں کے ان سوالوں کا جواب دینے سے اجتناب برتا کہ سوشل نیٹ ورک اس کو مزید کیسے ریگولیٹ کرے گا۔جب ان پر زور دیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ ریگولیشن کا خیرمقدم کریں گے اگر یہ 'صحیح ریگولیشن' ہوئی تاہم انھوں نے اس کی تفصیلات بتانے سے اجتناب کیا۔۔۔۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا