English   /   Kannada   /   Nawayathi

روس نے شام میں کیمیائی حملے سے متعلق سلامتی کونسل کی قرارداد ویٹو کردی

share with us

قرارداد امریکا کی جانب سے شام میں کیمیائی حملے کی تحقیقات سے متعلق پیش کی گئی تھی
امر یکہ شام میں کیمیائی حملے کے جواب میں کسی فوجی کارروائی سے باز رہے، روس


نیویارک:11؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)روس نے شام میں کیمیائی اسلحے کے استعمال کی تحقیقات سے متعلق سلامتی کونسل کی قرارداد ویٹو کردی۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام میں کیمیائی حملے کی تحقیقات سے متعلق قرارداد پیش کی گئی جسے روس کی جانب سے ویٹو کردیا گیا جب کہ قرارداد کی منظوری کی صورت میں شام میں کیمیائی حملے سے متعلق نئے سرے سے تحقیقات کا آغاز ہوتا۔سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد پر 12 ممالک نے حمایت میں ووٹ دیتے ہوئے امریکا کا ساتھ دیا ، بولیویا نے روس کا ساتھ دیتے ہوئے مخالفت میں ووٹ دیا جب کہ چین نے معاملے کو خود سے دور رکھتے ہوئے ووٹ دینے سے گریز کیا۔واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی شام میں شہریوں پر مبینہ زہریلی گیس کے استعمال پر بشارالا اسد کی حکومت کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ ادھرروس نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ شام میں کیمیائی حملے کے جواب میں کسی فوجی کارروائی سے باز رہے۔اقوامِ متحدہ میں روسی کے مندوب وسیلی نیبینزیا نے کہا: 'میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ جو منصوبے بنا رہے ہیں ان پر عمل کرنے سے باز رہیں۔'انھوں نے امریکہ کو خبردار کیا کہ اگر اس نے کسی قسم کی 'غیرقانونی فوجی کارروائی' کی تو وہ اس کا ذمہ دار ہو گا۔تاہم مغربی رہنماؤں نے کہا ہے کہ وہ دوما پر کیمیائی حملے کا جواب دینے کے لیے مل کر کام کرنے پر متفق ہیں اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکخواں نے کہا ہے کہ حملوں میں شامی حکومت کی کیمیائی تنصیبات کو ہدف بنایا جائے گا۔روس کی جانب سے یہ وارننگ اس وقت آئی ہے جب اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں مبینہ کیمیائی حملے کے خلاف نئی تحقیقات کی تجویز منظور نہ ہو سکی۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا