English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہوناور میں گائے اسمگلنگ کے دوران ایک شخص گرفتار ،17جانوروں کے ساتھ لاری بھی ضبط کی گئی 

share with us

 

ہوناور:10؍اپریل2018(فکروخبرنیوز) غیر قانونی طور پر گائے منتقل کرنے کے معاملہ میں پولس نے ایک شخص کو حراست میں لیتے ہوئے مویشیوں سے بھری ایک لاری ضبط کر لی ہے ،گرفتار شخص کی شناخت دا دا قلندر راجے صاحب مجاور کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ،رپورٹ کے مطابق پولس نے کاسرگوڈ چیک پوسٹ کے قریب سے ایک لاری کو روک کر اس کی تلاشی لی جس میں قریب 17مویشیوں کو ایک کے اوپر ایک لاد کر لے جایا جا رہا تھا ،پولس کے مطابق مویشیوں میں گائے بھینس اور بچھڑے موجود تھے، جن کی جملہ مالیت 1,60000لاکھ بتائی جا رہی ہے ، پولس کا کہنا ہے کہ انہیں اس لاری میں لاد کر قصائی خانوں میں فروخت کی نیت سے لے جا یا جا رہا تھا کہ اسی دوران چیک پوسٹ پر پولس کی ٹیم نے انہیں گرفتار کر لیا گیا ،پولس کو دیکھ لاری ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ اس کا ایک ساتھی پولس کے ہتھے چڑھ گیا ،اس کارروائی میں ضبط شدہ ان جانوروں کو پولس نے گؤ شالہ بھیج دیا ہے ،جبکہ پولس مفرور ملزمین کی تلاش کر رہی ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا