English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمن میں شاہ سلمان مرکز کے تحت جنگ سے متاثرہ بچوں کی نئی بحال کھیپ تیار

share with us

اپنے بچوں کی حفاظت کریں اور انہیں حوثی ملیشیا کے ہاتھوں تر نوالہ بننے کے لیے نہ چھوڑیں،یمنی حکام 


صنعاء :10؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)یمن کے صوبے مارب کے سکریٹری ڈاکٹر عبدربہ مفتاح نے شاہ سلمان امدادی مرکز کے اس منصوبے کو سراہا ہے جس کے تحت حوثی ملیشیا کے ہاتھوں لڑائی کے محاذوں پر جھونکے جانے والے یمنی بچوں کو بحال کیا جا رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈاکٹر مفتاح نے یہ بات یمن میں جنگ کے دوران بھرتی کیے جانے والے اور اس سے متاثرہ بچوں کی بحالی کے لیے جاری پروگرام کے دوسرے کورس میں تیسرے اور چوتھے مرحلے کے اختتام پر منعقد تقریب سے خطاب میں کہی۔ اس پروگرام کو سعودی عرب میں شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے سپورٹ کیا جا رہا ہے۔ڈاکٹر مفتاح نے باغیوں کے زیر قبضہ صوبوں میں والدین اور سرپرستوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے بچوں کی حفاظت کریں اور انہیں حوثی ملیشیا کے ہاتھوں تر نوالہ بننے کے لیے نہ چھوڑیں مبادا پھر لڑائی کے محاذوں سے ان کی واپسی مردہ یا زخمی حالت میں ہو۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا