English   /   Kannada   /   Nawayathi

مکہ مکرمہ : رہائشی علاقوں میں تجاوزات کا خاتمہ

share with us

مکہ مکرمہ:10؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع) قانون نافذ کرنے والے ادارو ں پر مشتمل کمیٹی نے مختلف رہائشی علاقوں میں تجاوزات منہدم کیں ۔ مکہ مکرمہ میں الشوقیہ بلدیہ کے ڈائریکٹر انجینیئر ممدوح عراقی نے سبق نیوز کو بتایا کہ الکعکیہ علاقے میں لوگوں نے غیر قانونی طور پر گھروں کے باہر تجاوزات قائم کر لی تھیں ۔ بلدیہ کی جانب سے ان افراد کو نوٹس جاری کئے جاچکے تھے کہ مقررہ وقت کے اندر وہ از خود حکومتی املاک پر تجاوزات کا خاتمہ کر یں بصورت دیگر بلدیہ اس کا ایکشن لے گی ۔ مقررہ وقت گزرنے کے بعد بلدیہ نے دیگر اداروں جن میں پولیس ، محکمہ بجلی ، ٹریفک پولیس ، ادارہ امور حرمین کی کمیٹی کے ارکان پر مشتمل تھی ۔ کمیٹی نے غیر قانونی طور پر قائم کی جانے والی 35 عمارتوں کو منہدم کر کے زمین ناجائز قابضین سے خالی کروائی ۔ ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ شہر میں رہائشی علاقوں میں تجاوزات کے خاتمے کی مہم جاری ہے جس کےلئے بلدیہ کی ٹیمیں مستقل بنیادوں پر سروے کرتی رہتی ہیں ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا