English   /   Kannada   /   Nawayathi

سیاسی پارٹیوں کے ذمہ داروں سے اسسٹنٹ کمشنر نے انتخابی ضابطۂ اخلاق پر کی گفتگو 

share with us

بھٹکل 09؍ اپریل 2018(فکروخبر نیوز) شہر کے نئے اسسٹنٹ کمشنر سدیشور این نے آ ج اے سی دفتر میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے ذمہ داران سے انتخابات سے متعلق گفت وشنید کی ۔ انہوں نے انتخابی ضابطۂ اخلاق کے سلسلہ میں معلومات فراہم کرتے ہوئے ہر حال میں اس کے اصول وضوابط کی پابندی کرنے کی اپیل کی ۔ سیاسی پارٹیوں کے اشتہار کے لیے پولیس کی اجازت ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی طرح کے سیاسی پروگرام کے انعقاد کے لیے پولیس کا اجازت نامہ ضروری ہوگا ورنہ اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اس موقع پر اس خصوصی نشست میں موجود افراد نے مختلف سوالات کیے جس کے اسسٹنٹ کمشنر نے تشفی بخش جواب دئیے۔ نجی پروگرام کے انعقاد کے سلسلہ میں ان کا کہنا تھا کہ اس میں کسی بھی طرح کے سیاسی حالات پر گفت وشنید نہیں ہونی چاہیے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا