English   /   Kannada   /   Nawayathi

وھاٹس اپ پر بے بنیاد خبریں پھیلانے والے ہوشیار ہوجائیں ...!!

share with us

آسیہ اسپتال کے خلاف وھاٹس اپ پر گردش کررہی خبر کے خلاف انتظامیہ نے پولیس تھانہ میں کی شکایت درج 


بھٹکل 09؍ اپریل 2018(فکروخبر نیوز) چند دنوں سے دھاٹس اپ پر آسیہ اسپتال بھٹکل کے خلاف گردش کررہے ایک وھاٹس اپ پیغام کے خلاف آسیہ اسپتال کے ذمہ داروں نے شہری پولیس تھانہ میں معاملہ درج کر لیا ہے  خبر فکروخبر کے مطابق چند دنوں سے آسیہ اسپتال بھٹکل کے خلاف وھاٹس پر ایک پیغام گردش کررہا ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ اسپتال میں وضعِ حمل کے لیے جانے والی ایک خاتون کو اسپتال عملہ نے اسپتال میں داخل ہونے کے لیے کہا ۔ جس کے جواب میں خاتون کے سرپرستوں نے دردِ زہ شروع ہونے کے بعد اسپتال میں داخلہ کی بات کہی۔ وھاٹس اپ پیغام میں یہ بھی الزام لگایا گیاہے کہ خاتون کو جاتے وقت ایک اسقاطِ حمل کی گولی دی گئی تھی جس پر شک ہونے کی وجہ سے انہو ں نے حاملہ خاتون کو گولی نہیں کھلائی گئی اور معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ وہ اسقاطِ حمل کی گولی تھی۔ ان باتوں کا تذکرہ کرنے کے بعد آسیہ اسپتال پر کئی طرح کے سوالات اٹھائے گئے ہیں اور اسپتال عمل کو شک کے دائرے میں گھیرنے کی کوشش کی گئی ہے جس کے خلاف پولیس تھانہ میں اسپتال کے ذمہ دار ضیاء الحق نے مخدوم کالونی کے مقیم ایک شخص پر معاملہ درج کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ وائرل پیغام بالکل بے بنیاد ہے۔انہوں نے فکروخبر کو بتایا کہ گذشتہ کئی سالوں سے آسیہ اسپتال میں مختلف امراض کا علاج کیا جارہا ہے اور شہر اور آس پاس میں اس کی اپنی ایک شناخت قائم کی ہے اور اسی شناخت پر دھبہ لگانے کے لیے اس طرح کی بے بنیاد خبریں وھاٹس اپ پر پھیلاکر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا