English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب ،قطر،بحرین اورکویت کی شام میں مبینہ کیمیائی حملے کی مذمت 

share with us

دبئی:09؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب ،قطر،بحرین اورکویت نے شام کے باغیوں کے زیرکنٹرول قصبے ڈومامیں مبینہ کیمیائی حملے کی مذمت کی ہے ،جس میں درجنوں افرادمارے گئے ہیں ۔ گزشتہ رات جاری کئے گئے علیحدہ علیحدہ بیانات میں خلیجی ممالک نے مشتبہ حملے کاذمہ داری کسی کونہیں ٹھہرایاہے ،جس میں اقوام متحدہ اورفرانس نے شامی صدربشارالاسدکی فورسزپرانگلی اٹھائی ہے ۔ سرکاری سعودی پریس ایجنسی نے وزارت خارجہ کے عہدیدارکاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب کوخوفناک کیمیاوی حملے پرگہری تشویش لاحق ہے اوراس کی مذمت کرتاہوں ۔ بحرین نے مبینہ حملے کو’’برا‘‘قرادیااورشام کے ہرحصے میں عام شہریوں کے تحفظ کیلئے کوششیں تیزکرنے کی ضرورت پرزوردیا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا