English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب ، خوفناک ٹریفک حادثہ ، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

share with us

ریاض :09؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کے شہر عر عر میں گاڑی اور ٹرک میں خوفناک حادثہ پیش آیا جس سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ اس قدر شدید تھا کہ گاڑی آگ لگنے سے جل کر راکھ ہوگئی تھی اور مرنے والوں کی لاشوں کی شناخت بھی نہ ہو پائی تھی۔ حادثے کے اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔ مقامی شہری دفاع کے ترجمان نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شاہراہوں پر سفر کے دوران تیز رفتاری اور موبائل استعمال کرنے سے گریز کریں اور ڈرائیونگ کے دروان سیٹ بیلٹ ضرور پہنیں تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے 
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا