English   /   Kannada   /   Nawayathi

مساج پارلر لوٹنے پر متحدہ عرب امارات میں 7 افراد کو جیل کی سزا

share with us

ابوظہبی :09؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع) متحدہ عرب امارات عدالت نے 7 افراد کو مساج پارلر لوٹنے اور اسکے کارکنوں کو یرغمال بنانے کے جرم میں 10سال جیل کی سزا سنا دی عدالت نے 10 ایشائی باشندوں کو پارلر کو لوٹنے ، پارلر کے کارکنوں کو یرغمال بنانے اور تلوار سے قتل کرنے کی دھمکی دینے کے جرم میں سزاسنائی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ایشائی باشندوں نے ابوظہبی میں ایک اپارٹمنٹ میں بنائے گئے پارلر پر حملہ کیا ، وہاں موجود کارکنوں کو تلوار سے مارنے کے دھمکی دی اور رسی سے انکے ہاتھ پاوں باندھ کر کرسیوں سے باندھ دیا ، ساتھ ہی ساتھ منہ پر ٹیپ لگا دی تھی۔پراسیکوشن کے مطابق ایشائی باشندوں نے پارلر کے کارکنوں کو باندھنے کے بعد پارلر میں موجود نقدی اور دیگر قیمی سامان چرایا اور کارکنو ں کو بندھا ہوا چھوڑ کر فرار ہو گئے۔پولیس نے تحقیقات کرنے کے بعد ان 7 ایشائی باشندوں کو گرفتار کیا۔ تمام مجرموں نے دوران تحقیق اعتراف جْرم کر لیا تھا۔کچھ ایشائی باشندوں نے اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے اس سے پہلے بھی کئی پارلر لوٹے ہیں۔پراسیکوشن نے ایشائی باشندوں پر چوری ، کاکنوں کو یرغمال بنانے اور انہیں اذیت پہنچانے کے چارجز لگائے ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا