English   /   Kannada   /   Nawayathi

دھاروار ہلیال روڈ پر پیش آیا دردناک سڑک حادثہ ،4 افراد ہوئے جاں بحق ، 5شدیدزخمی 

share with us

ہبلی: 08؍اپریل 2018(فکروخبرنیوز)دھاروار ہلیال روڈ پر ایس یو وی اور سرکاری بس کے مابین بھیانک تصادم پیش آیا ہے ،حادثہ میں چار افراد جاں بحق جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے ، حادثہ مراکٹی کراس کے قریب دھاروار ہلیال روڈ کے قریب پیش آیا جس میں کار پر سوار چار افراد کی دردناک موت واقع ہو گئی ہے جبکہ دیگرپانچ افراد شدیدزخمی ہو گئے ،مہلوکین کی شناخت عمران ،آفرین ،اور ان کی بیٹی عائشہ کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ،ان تینوں کا تعلق دھارواڑ کے اونٹی سے بتایا جا رہا ہے جبکہ حادثہ کار ڈرائیور کی بھی موقع پرموت واقع ہوگئی ،حادثہ کی اطلاع کے ساتھ ہی پہونچی پولس ٹیم نے حالات کا جائزہ لیتے ہوئے زخمی افراد کو اسپتال داخل کرایا جبکہ مرنے والوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا ، اس حادثہ سے متعلق الناور پولس تھانہ میں معاملہ درج کر لیا گیا ہے ،پولس کی تحقیقات جاری ہیں ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا