English   /   Kannada   /   Nawayathi

جناب سید اشرف برماور صاحب کی انتقال پر سلطانی مسجد میں تعزیتی جلسہ کا انعقاد 

share with us

ملت کے لیے انہوں نے نمایاں خدمات انجام دیں : مقررین کا اظہارِ خیال 

بھٹکل 08؍ اپریل 2018(فکروخبرنیوز) بھٹکل کی معروف شخصیت ، مختلف ملی اداروں کے ذمہ دار جناب سید اشرف صاحب برماور کی وفات پر آج مشہور تاریخی مسجدسلطانی میں بعد نمازِ عصر تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں مختلف اداروں کے ذمہ داروں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ مقررین نے ان کی ملی خدمات کی سراہنا کی اور ان کی مغفرت کے لیے دعائیں بھی کیں۔ مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا مقبول احمد ندوی نے کہا کہ ہرانسان کے اندر کچھ نہ کچھ خوبیاں ہوتی ہیں جن کو سامنے لانے کے لیے اس طرح کی نشستیں منعقد کی جاتی ہیں۔ جناب اشرف صاحب جو اپنے معاش میں رہتے ہوئے ملت کے لے بڑے فکر مندر رہے۔ یہ ایک انسان کی بڑی خوبی ہے کہ اپنے نجی کامو ں میں مصروف رہتے ہوئے ملت کے لیے فکر مند ہو اور اسی صفت نے ان کو شخصیت سازی کا جذبہ پیدا ہوگیا۔ تعلیمی میدان میں میں جو خدمات انہوں نے انجام دی ہیں جس سے ایک خلاء پیدا ہوگیا ہے۔ آپ ایک اچھے شاعر کے ساتھ اسلامی مزاج کے حامل شخص تھے۔ نوجوا ن شعراء کی رہنمائی بھی کرتے رہتے تھے۔ اشرف صاحب بڑے حساس بھی تھے اور ان کی سب سے مثال یہ ہے کہ اپنے اعلیٰ اخلاق کا نمونہ پیش کرتے ہوئے صرف ادارہ کا مفاد سامنے ر کھ کر انہوں نے ایک بڑا عہدہ چھوڑ دیا تھا۔ قاضی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل مولانا خواجہ معین الدین ندوی نے کہا کہ جس محنت اور تندہی کے ساتھ اپنے وقت کو ملی کامو ں میں گذارا وہ واقعی بہت بڑا کام ہے۔ کنڑا پر ان کا عبور نہیں تھا لیکن اس کے باوجود غیر مسلموں میں دعوتِ دین کا پیغام کرنے کا جذبہ ان میں موجود تھا جس کو آگے بڑھانے کے لیے انہوں نے مختلف میدان میں کام کیا۔ ان کے بھائی جناب محی الدین برماور نے بھی ان کے نجی زندگی کے کئی واقعات بیان کیے انہوں نے کہا کہ وہ اپنے گھر میں کسی کام میں جب مصروف ہوتے تو ان کے کسی کے آنے اور جانے کی خبر ہی نہیں رہتی ۔ جب تک وہ اپنے کام سے فارغ نہ ہوتے دوسرا کام شروع نہیں کرتے تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کے مزاحیہ بھی تھے۔ تنظیم کے جنرل سکریٹری جناب محی الدین الطاف کھروری نے بھی ان کے کئی محاسن گناتے ہوئے تنظیم کی تعزیتی قرارداد بھی پیش کی۔ مقررین میں مولانا ذاکر صاحب نلور میں ان کے کارناموں کا تذکرہ کرتے ہوئے انہیں ایک اچھے صفت انسان قرار دیا۔ دعائیہ کلمات پر یہ تعزیتی اجلاس اپنے اختام کو پہنچا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا