English   /   Kannada   /   Nawayathi

ادارہ تربیتِ اخوان بھٹکل کے اہم ذمہ دار جناب سید اشرف برماور اب نہیں رہے 

share with us

بھٹکل 07؍ اپریل 2018(فکروخبرنیوز) شہر بھٹکل کی مشہور ومعروف شخصیت ، ادارہ تربیتِ اخوان سمیت شہر کے کئی اداروں کے اہم ذمہ دار جناب سید اشرف برماور آج صبح قریب ساڑھے نو بجے اس دارِ فانی سے دارِ آخرت کی طرف کوچ کرگئے۔ اناللہ واناالیہ راجعون ۔ 
ان کی اچانک موت کے حادثہ نے بھٹکل کے ہر فرد کو سکتے میں ڈال دیا۔ جیسے ہی ان کے انتقال کی خبر عوام کے کانوں سے ٹکرائی ۔ تمام لوگ جالی روڈ پر واقع ان کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہوگئے اور متعلقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔ جناب سید اشرف صاحب کی شخصیت ایک بااثر شخصیت تھی۔ فعال اور کم گو اور اداروں کی ذمہ داری انجام دینے میں ہمیشہ آگے ۔ موصوف نے نہ صرف ادارہ تربیتِ اخوان کے اہم ذمہ دار کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دی بلکہ انجمن حامئ مسلمین ، مجلس اصلاح وتنظیم ، دعوت سینٹر ، شمس انگلش میڈیم ہائی اسکول وغیرہ میں بھی اپنے نقوش چھوڑے۔ آخردم کو تعلیمی میدان میں نونہالوں کو آگے بڑھانے میں ان کا نمایاں کردار رہا ہے ۔ ہمیشہ اسکول جاتے بچوں کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتے اور محنت اور لگن کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دیتے ۔ ان کی موت نے شہر کے ذمہ داروں کے ساتھ عام عوام کو بھی مغموم کردیا ہے۔ جس پر انہوں نے گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ادارہ فکروخبر کے ایڈیٹر انچیف مولانا سید ہاشم ندوی ، مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی بھٹکل او رعلی پبلک اسکول بھٹکل کے بانی وجنرل سکریٹری مولانا محمد الیاس ندوی نے بھی اپنے گہرے رنج کا اظہار کیا ہے ۔ اس موقع پر ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو نور سے بھردے ، ان کے درجات بلند فرمائے ۔ ان کی خدمات قبول فرمائے ۔ آمین۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا