English   /   Kannada   /   Nawayathi

چوری کی غرض سے نکلے پانچ افراد پولیس حراست میں 

share with us

دھاری دھار ہتھیار ، مرچ پاوڈر سمیت کئی ساری اشیاء ضبط

بنٹوال۔07/ اپریل۔2018(فکرو خبر نیوز) چوری کر نے کی غرض سے نکلے پانچ افراد کو ڈی ڈی سی آئی بی پولیس نے ہتھیاروں سمیت گرفتار کر لیا ہے ،گرفتار شدہ ملزمان کی شنا خت بہار سے تعلق رکھنے والے پر مود شر ما (33) انکش راج (24) ٹن ٹن کمار (19) پرنس کمار (19) اور کر نٹ کمار (19) کے طور پر کر لی گئی ہے ،جو چوری کی غرض سے یہاں آئے ہو ئے تھے ،بتا یا جا تا ہے کہ پانچ لو گ جمعرات کے دن رات کے وقت کمراہ کے کو لاجے بس اسٹینڈ کے ارد گرد بار بار چکر کاٹ رہے تھے ،ان کے بار بار چکر کاٹنے اور اجنبی چہروں کے نظر آنے پر ڈی سی آئی بی پولیس کو شک ہوا ، جس پر انہوں نے ان کو گرفتار کر تے ان کی پوچھ تاچھ کی تو معلوم ہوا کہ یہ سب بہار کے رہنے والے ہیں ، جو گذشتہ کئی دنوں سے چوری کی غرض سے یہاں مقیم ہیں جو مالدار لوگوں کے گھروں کو نشانہ بناتے ہو ئے وہاں ڈکیتی کی واردات انجام دیتے ہیں ،جن کے پاس سے مر چی پاوڈر ، کئی سارے دھاری دھار ہتھیار ، ہینڈگلوز ، ہتھوڑے اور لوہے کی سلاخیں وغیرہ پائی گئی ، جن کو چوری اور ڈکیتی کے لئے استعمال کر تے ہیں ،پولیس ان سب ملزمان کو ہتھیار سمیت گرفتار کر تے ہو ئے پتور رورال پولیس تھا نہ کے حوالے کیا ہے ،مزید تحقیقات جا ری ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا