English   /   Kannada   /   Nawayathi

جامع مسجد بھٹکل میں افغانستان کے قندوز کے شہدا ء کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی 

share with us

بھٹکل :06؍اپریل2018(فکروخبرنیوز) افغانستان کے صوبہ قندوز میں امریکی فوج کی بمباری سے معصوم طلبہ اور علماء کی شہادت نے ساری انسانیت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے ، انسانیت کا درد رکھنے والے ہر شخص نے اس ظلم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی ہے ، آج نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد بھٹکل میں معصوم طلباء و علماء کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی ، آج جمعہ کی نماز کے بعد امام وخطیب جامع مسجد مولانا عبد العلیم خطیب ندوی نے غائبانہ نماز جنازہ ادا کئے جانے کا اعلان کیا جس پر عوام کی ایک کثیر تعداد مولانا موصوف کی امامت میں نے ان شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی ، خیا ل رہے کہ گزشتہ پیر کے روز افغانستان کے صوبہ قندوز میں ایک مقامی مدرسہ کے حفاظ کی دستار بندی کی تقریب پر امریکی فوج نے فضائی حملہ کر دیاتھا جس میں سو سے زائد طلباء اور علماء شہید ہو گئے ،وہیں سیکڑوں زخمی بھی ہو گئے تھے ،پیر کے روز پیش آئے اس سانحہ پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی گئی اور افغان حکومت نے اسے جنگجو تنظیم طالبان پر کی جانے والی کارروائی قرار دیا،افغان سیکیورٹی ذرائع کے حوالہ سے یہ بتایا گیا کہ حملہ کے وقت وہاں طالبان کے اعلی کمانڈر موجود تھے اور تازہ حملہ کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ،اور حملہ میں 20طالبان کی موت ہوگئی ، جبکہ اتنی ہی تعداد میں لوگ زخمی ہوگئے ،اور یہ بھی دعوی کیا گیا کہ عام شہریوں کی ہلاکت کے ذمہ دار خود طالبان تھے جنہوں نے فضائی کارروائی کے دوران اسلحے عام شہریوں پر فائرنگ کی ،جبکہ طالبا ن نے اپنا بیان جاری کر واضح کر دیا کہ اس وقت وہاں کوئی بھی طالبانی کمانڈر موجو د نہیں تھا ،جبکہ خبر رساں ایجنسی کو دئے گئے ایک انٹروو یو میں عینی شاہد ین کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی صوبہ قندوز میں واقع مدرسے میں پیر کے روز تقسیم اسناد کی تقریب جاری تھی جس میں طلباء اور ان کے سرپرستان کثیر تعداد میں شریک تھے اور اپنے بچوں کے حفظ قراں کی سعادت سے سرفراز ہونے پر خوشیاں منا رہے تھے کہ اسی دوران افغان ائیر فورس کے ہیلی کاپٹروں نے اندھا دھند بمباری کی جس سے معصوم طلباء کی موت واقع ہو گئی اور خوشی کی یہ تقریب ماتم میں تبدیل ہو گئی 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا