English   /   Kannada   /   Nawayathi

کویت: تارکین کی ترسیلات زر پر ٹیکس کا بل مسترد ہونے کا امکان

share with us

کویت:04/ماارچ2018(فکروخبر/ذرائع)کویتی حکومت پارلیمانی کمیٹی کی سفارش پرتارکین وطن کی ترسیلات زر پر عائد ٹیکس کا بل مسترد کردے گی۔کویتی سرکاری ذرائع کے مطابق غیرملکی کارکنوں کی ترسیلات زر پر ٹیکس کا قانون نا منظور کرنے میں حکومت کے پاس متعدد بنیادی توجیہات ہیں۔وزارت خزانہ کے ماہرین کا موقف ہے کہ تارکین وطن پر کی ترسیلات زر پر ٹیکس کے نفاذ سے ملک میں مالی استحکام کمزور ہوسکتا ہے، اس سے کویت کی ساکھ متاثر ہوگی، منی لانڈرنگ کے انسداد میں کمزوری ہوگی، ترسیلات زر کے لئے بلیک مارکیٹ کا قیام ہوگا،غیر ملکیوں کی ترسیلات زر کی نگرانی ممکن نہیں ہوگی اور غیر ملکی سرمایہ کاری بھی متاثر ہوگی۔واضح رہے کہ 2017ءمیں کویت میں مقیم غیرملکیوں نے 4.1بلین دینار کی ترسیلات زر کی تھیں جو 2016ءکے مقابلے میں 10فیصد کم ہے۔پارلیمنٹ کی قانونی کمیٹی کے ترجمان کے مطابق تارکین کی ترسیلات زر پر ٹیکس نافذ کرنے کا بل منسوخ کردیا گیاہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا