English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب میں پانی کی کمی ،مسئلے سے نمٹنے کے لیے متبادل ذرائع کی تلاش

share with us

زیر زمین ، سمندر کا کھارا اور ریسائیکلڈ پانی استعمال میں لارہے ہیں،مشیر امور سعود ی وزارت پانی 


ریاض :04؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی ماحولیات ، پانی اور زراعت کی سعودی وزارت میں پانی کے امور کے مشیر ڈاکٹر عبدالعزیز البسام نے کہاہے کہ سعودی عرب اپنی پانی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے تین بنیادی ذرائع پر انحصار کررہا ہے۔ ان میں زیر زمین پانی ، سمندر کا کھارا پانی اور ریسائیکلڈ پانی شامل ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ماحولیات ، پانی اور زراعت کی سعودی وزارت میں پانی کے امور کے مشیر ڈاکٹر عبدالعزیز البسام نے کہاکہ سعودی عرب میں آبادی میں اضافے کے ساتھ ہی پانی کی ضرورت اور استعمال میں بھی کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے۔ یہ صورت حال اس بات کا تقاضہ کرتی ہے کہ حالیہ ذرائع کے ساتھ بعض اضافی ذرائع کی تلاش بھی وسیع کر دینا چاہیے۔ماحولیات ، پانی اور زراعت کی سعودی وزارت میں پانی کے امور کے مشیر ڈاکٹر عبدالعزیز البسام کے مطابق زیر زمین پانی سعودی عرب میں پانی کا بنیادی ذریعہ ہے اور مملکت میں پانی کے مجموعی استعمال میں 85% یہ ہی کام آتا ہے۔ اس کا زیادہ حصہ زرعی سیکٹر کو چلا جاتا ہے اور کچھ حصہ شہری علاقوں میں فراہم کیا جاتا ہے۔سعودی حکومت آبادی کی بڑھتی ہوئی پانی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے غیر روایتی ذرائع تلاش کر رہی ہے۔ مملکت کے شہروں میں پانی کا یومیہ اوسط استعمال تقریبا 95 لاکھ کیوبک میٹر ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا