English   /   Kannada   /   Nawayathi

کویت : المناک ٹریفک حادثے میں 15 کارکن جاں بحق ، 2 زخمی

share with us

کویت :02اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)کویت میں ایک المناک ٹریفک حادثے میں 15 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے ۔ جاں بحق ہونے والوں میں 7 ہندوستانی بھی شامل ہیں ۔ حادثے میں 2بسیں آمنے سامنے سے ٹکرا گئیں ۔ کویتی نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے شہری دفاع کے ڈائریکٹر تعلقات عامہ نے بتایا کہ حادثہ الارتال شاہراہ پر پیش آیا جس میں آمنے سامنے سے آنے والی 2 بسیں ٹکرا گئی ۔ بسوں میں کویتی پیٹرولیم انڈسٹری کے کارکن سوار تھے جو کمپنی جارہے تھے ۔ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ بسوں کا فرنٹ مکمل طور پر تباہ ہو گیا تھا ۔ المناک حادثے میں متعدد کارکن موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔ زخمیوں میں سے ایک کو فضائی ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دوسرے کو زمینی ایمبولینس کے ذریعے ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسکا علاج جاری ہے ۔ دریں اثناءکویتی پٹرولیم کمپنی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات کی جارہی ہیں جس میں بڑی تعداد میں کارکن جاں بحق ہوئے ۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا