English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب؛تیز رفتا ٹرالر بے قابو ہر کر مارکیٹ سے ٹکرا گیا ،3جاں بحق، 2زخمی

share with us

ریاض :02اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کے شہر نجران میں ایک ٹرالر کے ٹکرا جانے سے کمرشل مارکیٹ میں آگ بھڑک اٹھی،آگ کی زد میں آنے سے 3افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ2افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔پیر کو سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق اینٹوں سے بھرا ہوا ایک ٹرالر تیز رفتاری کے باعث مرامطۃ مارکیٹ میں جا ٹکرایا ،جس سے ٹرالر اور مارکیٹ میں خوفناک آگ بڑھک اٹھی۔حادثہ اس قدر بھیانک تھا کہ 3افراد موقعے پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 2افراد کو ریسکیو ٹیموں نے فوری کاوارئی کر کے بچا لیا اور جائے وقوعہ سے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں ۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا