English   /   Kannada   /   Nawayathi

محمد بن سلمان اور ٹرمپ کے داماد کے درمیان ملاقات ، صدی کی ڈیل پربات چیت 

share with us

صدی کی ڈیل اسرائیل پر اثرات مرتب کرنے سمیت غزہ اور غرب اردن کی سیکیورٹی صورت حال کو بھی تبدیل کردے گی


مقبوضہ بیت المقدس :02اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)امریکا کے طویل دورے پر موجود سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جارڈ کوشنر کے درمیان طویل ملاقات ہوئی ہے۔ اس ملاقات میں امریکا کی جانب سے مشرق وسطی بالخصوص تنازع فلسطین کے حوالے سے وضع کردہ مجوزہ امن اسکیم صدی کی ڈیل پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔عبرانی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کوشنر نے گذشتہ ہفتے دو بار سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے صدی کی ڈیل کے موضوع پر بات چیت کی۔ایک ہفتہ پیشتر جارڈ کوشنر اور مشرق وسطی کیلئے امریکی مندوب جیسن گرین بیلٹ کی موجودگی میں ملاقات کی تھی۔ یہ ملاقات اس وقت ہوئی تھی جب 20 ممالک کے مندوبین نے امریکا میں مشرق وسطی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد کیا۔ اس اجلاس میں فلسطینی اتھارٹی کاکوئی مندوب موجود نہیں تھا۔عبرانی اخبار کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کے مجوزہ امن منصوبے صدی کی ڈیل کے اعلان کا کوئی شیڈول جاری نہیں کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدی کی ڈیل اسرائیل پر اثرات مرتب کرنے کے ساتھ غزہ اور غرب اردن کی سیکیورٹی صورت حال کو بھی تبدیل کردے گی۔ممکنہ طورپر امریکا ایران کے ساتھ طے پائے جوہری معاہدے سے نکل جائے جس کے رد عمل میں کئی عرب ممالک صدی کی ڈیل کی حمایت کرنے کیلئے آمادہ ہوسکتے ہیں۔ امریکی امن پلان میں بعض ایسی تجاویز بھی شامل ہیں جو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھوکیلئے قابل قبول نہیں ہوسکتیں۔ ان تجاویز میں ابو دیس کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کرنا، غرب اردن میں یہودی کالونیوں کے باہر آباد کاری روکنا جیسی تجاویز بھی شامل ہیں۔امریکی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی صدی کی ڈیل رواں سال کے وسط میں سامنے لائی جاسکتی ہے جو فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان پائے جانے والے تنازع کے حل کے حوالے سے آج تک کی ہم ڈیل قرار دی جاسکتی ہے۔ تاہم فلسطینیوں کی طرف سے امریکا کے مجوزہ امن منصوبے کو قبول کرنے کا کوئی عندیہ نہیں دیا گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا