English   /   Kannada   /   Nawayathi

عالمی برادری ایران پر دباؤ ڈالے ،خطے میں نئی جنگ چھڑسکتی ہے، سعودی ولی عہد

share with us

ریاض /واشنگٹن ۔31مارچ2018( فکروخبر /ذرائع) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ خطے میں نئی جنگ سے بچنے کیلئے عالمی برادری ایران پر دباو ڈالے، اگر ایران کو محدود رکھنے کی کوششیں کامیاب نہ ہوئیں تو آئندہ 10،15سال میں اس کے ساتھ جنگ چھڑجانے کا امکان ہے، ایران کو محدود رکھنے کیلئے اس پر پابندیاں عائد کرنا ضروری ہے، اخوان المسلمین دہشت گردوں کی پرورش کرنے والی جماعت ہے۔ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی میڈیا کو انٹرویودیتے ہوئے مزید کہا کہ ایران کو محدود رکھنے کیلئے اس پر پابندیاں عائد کرنا ضروری ہے، اخوان المسلمین دہشت گردوں کی پرورش کرنے والی جماعت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نجات حاصل کرنی ہے، یہ جماعت شدت پسندی کی تعلیم دیتی ہے جو بالآخر دہشت گردی کا باعث ہے۔یمن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی ولی عہد نے کہا کہ اگر ہم یمن میں آپریشن نہ کرتے تو پورے خطے کے لیے بہت بڑا مسئلہ پیدا ہوتا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 2015 میں جنگی مداخلت کا فیصلہ نہ کیا جاتا تو آج یمن دو حصوں میں تقسیم ہوچکا ہوتا، آدھے حصے پر حوثی باغیوں کا قبضہ ہوتا اور دوسرے حصے پر القاعدہ قابض ہوتی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا