English   /   Kannada   /   Nawayathi

مظفر نگر فسادات: یوگی سرکار فسادات سے متعلق 131معاملات کو لے گی واپس 

share with us

مذہب کے نام پر بی جے پی کر رہی ہے سیاست۔۔ اسد الدین اویسی 

 

نئی دہلی۔22؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع)آل انڈیا مجلس اتحاد مسلمین کے سر براہ اسدالدین اویسی نے اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پر نشانہ لگایا ۔ مسٹر اویسی نے ریاستی حکومت کی طرف سے فسادات کے 131 مقدمات کی واپسی پر اویسی نے سوال اٹھائے ۔ انہوں نے کہا کہ آئین اور آئی پی سی کا مذاق اڑایا جا رہا ہے ۔ حکومت کو ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے جس کی وجہ سے 50 ہزار افراد پناہ گزین بن گئے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی مذہب کے نام پر حکومت کر رہی ہے قانون سے نہیں کر رہی ۔ واضح رہے کہ یوگی حکوت نے فسادات کے الزام میں درج مقدموں کو واپس لینا شروع کر دیا ہے۔ مظفر نگر اور شاملی فسادات سے منسلک 131 مقدمات واپس لئے جا رہے ہیں۔ 2013 ء میں مظفر نگر اور شاملی میں ہوئے فسادات میں 5 سو سے زیادہ مقدمے درج ہوئے تھے ان فسادات میں 63 لوگوں کی موت ہوئی تھی اور 50 ہزار افراد بے گھر ہوئے تھے۔فسادات میں بی جے پی ممبر اسمبلی سنگیت سوم اور سریش رانا بھی ملزم ہیں ۔ 131 مقدمات میں سے 13 قتل اور 11 قتل کرنے کی کوشش کی ہیں۔ یوگی حکومت جن معاملوں کو واپس لے رہی ہے ان میں سے بہت سے سنگین جرائم کے زمرے میں آتے ہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یوپی سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ اور بی جے پی کے رہنما سنجیو بالیان کی قیادت میں تین کھاپ وفد کے درمیان میٹنگ ہوئی تھی۔ اس میٹنگ میں ہی مقدموں کو واپس لینے کے عمل پر رضا مندی بنی تھی ۔کھاپ وفد سے بات چیت کے بعد سی ایم یوگی نے یقین دلایا تھا کہ فسادات معاملے میں وہ حکام سے بات چیت کریں گے اور آگے کی کارروائی کریں گے۔ وزیراعلی نے اس معاملے میں ضلع کے ڈی ایم سے رپورٹ مانگی تھی۔ جس کے بعد مقدمہ کی واپسی کا عمل شروع ہوا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا