English   /   Kannada   /   Nawayathi

جامعہ اسلامیہ بھٹکل سے فارغ ہونے والے طلباء کے اعزاز میں سجی خوبصورت محفل 

share with us

 

طلباء احکام الہی کی روشنی میں امت کی قیادت و رہنما ئی کا فریضہ انجام دیں : مہتمم جامعہ مولانا مقبول احمد ندوی 

 

بھٹکل۔22/مارچ۔2018(فکرو خبر نیوز) جنوبی ہند کی مشہور ومعروف درسگاہ جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں طلبائے عالیہ رابعہ کے اعزاز میں ایک خوبصورت محفل کاانعقاد درسگاہ کے احاطہ میں منعقد کیا گیا ۔ الحمدللہ امسال کل 57 طلباء علماء کی صف میں شامل ہوگئے اور 5 مفتیان افتاء کی تعلیم بھی مکمل کی۔سرپرستان اور جامعہ کے ہمدردان کے سامنے تعلیمی روداد سنانے کے لیے درجہ عالیہ ثالثہ کی جانب سے منعقد کی گئی اس خوبصورت محفل کو تین نشستوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ پہلی نشست کل بروز بدھ بعد نمازِ عشاء منعقد کی گئی ، دوسری نشست آج صبح ساڑھے نو بجے اور تیسری نشست بعد ظہر منعقد کی گئی ۔ فارغینِ جامعہ نے اپنے تعلیم کے نشیب وفراز کاتذکرہ کرتے ہوئے کہیں پر اپنی خوشیوں کا اظہار کیا تو کہیں اپنے بیتے ایام کا خاطر خواہ فائدہ نہ اٹھانے پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔ طلباء نے غم وسرور کے ملے جلے جذ بات کے ساتھ تعلیمی سفر اور ماضی کے داستا نوں کی کچھ جھلکیاں سامعین کے گوش و گذار کیں۔دلچسپ بات یہ رہی کہ کئی طلباء نے اپنے تاثرات کو منظوم کلام میںِ بھی پیش کیا ،جس میں کچھ شرارتوں کا تذکرہ تھا تو کچھ شرافتوں کا ،کچھ ہنسی کے لمحات تھے تو کچھ غمناک یا دیں ،کسی نے محسنین کے احسانات اور ان کی شفقتوں اور مہربانیوں کو یاد کر تے ہو ئے ان کو دعائیں دی تو کسی نے مادر علمی سے فرقت اور اپنے مشفق اساتذہ اور محبین کی جدائی پر آنسو بہائے ،طلبہ کی سسکتی آہوں میں سب کے مشفق مربی اور محسن بھٹکل سابق مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل حضرت مو لا نا عبد الباری ندوی رحمہ اللہ کا نام بھی بار بار سنائی دے رہا تھا ،جنھوں نے دین کی نشرو اشاعت اور اس دارے کی ترقی میں اپنا سب کچھ قربان کر دیا ،اللہم اغفر لہ و ارحمہ ، 


      اس موقع پر مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مو لا نا مقبول احمد کو بٹے ندوی نے فارغ ہو نے والے طلباء اور ان کے سرپرستان اور متعلقین کو مبارکباد دیتے ہو ئے کہا ہم سب کے لئے یہ شکر کا مقام ہے کہ آج اللہ نے ہم کو اتنی بڑی نعمت سے مالا مال کیا ، جو یقیناًایک بڑے اعزاز کی بات ہے ،جس پر ہم کو اللہ کے حضور سر بسجود ہو نا چاہئے ،مزید کہا کہ آدمی کو جتنا بڑا اعزاز حا صل ہو تا ہے اس پر اسی اعتبار سے ذمہ داریاں بھی عائد ہو تی ہیں ، جن کو ادا کر نے کی فکر کر نا بھی انتہا ئی ضروری ہے ،مہتمم جامعہ نے طلباء سے مخاطب ہو کر فرمایا کہ اللہ نے آپ کو امام بنا یا ہے، اب آپ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ احکام الہی کی روشنی میں امت کی قیادت و رہنما ئی کا فریضہ انجام دیں ،جو ہم نے سیکھا اور پڑھا اس پر پہلے خود عمل پیرا ہوں ، پھر لو گوں تک بھی اس دین کو اور اس کے پیغام کو پہنچاے کی فکریں کریں ،مو لا نا نے اپنے دلی جذبات اور احساسات کو بیان کر تے ہو ئے کہا کہ ہم دنیا کی زیب وزینت اور اس کی رنگینیوں کو دیکھ کر رال ٹپکا نے والے نہ بنیں ،بلکہ اللہ نے جو نعمت ہمیں دی ہے اس کو ہم دوسروں تک پہنچائیں ، ہم دنیا اور اس کی وسعت سے متاثر ہو نے کے بجائے ہم اہل دنیا پر اثر انداز ہو نے والے بنیں ،مہتمم جامعہ نے اپنی زندگی کو نبوی سانچہ میں ڈھالنے کی تلقین کر تے ہو ئے زندگی میں پیش آنے والے مسا ئل پر صبر ویقین اور توکل کا دامن تھامنے کی نصیحت کی ،ناظم جامعہ اسلامیہ بھٹکل جناب ما سٹر شفیع شہ بندری نے بھی طلباء کو مبارکباد دیتے ہو ئے دین کو اپنی زندگی میں نافذ کر نے اور سیرت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو نے کی تلقین کی ،ساتھ ہی ساتھ نماز اور دیگر احکام خداوندی کی پابندی کے ساتھ ساتھ اپنے اخلاق کو سنوارنے اور معاشرہ میں اعلی اور پاکیزہ اخلاق بر تنے کی بات کہی ، اس کے علاوہ طلباء عالیہ ثالثہ کی جانب سے فارغین کے اعزاز میں تہنیت پیش کر تے ہو ئے محمد تفسیر الجی ندوی کی لکھی گئی نظم محمد اصغر صدیقی نے پیش کی ،جب کہ مولا نا سید سالک بر ماور ندوی کی نظم اثال احمد میڈیکل نے پیش کی ، اس کے علاوہ عبد اللہ آرمار نے فارغین کی خدمت میں الوداعیہ پیش کیا ، جب کہ عبد الرحمن محتشم ، تجمل منکی ، عبد اللہ آرمار ،حبان شہ بندری ، شہبار کڑ پاڑی، ابو بکر صدیق کندنگو ڑا تابش علی باپو وغیرہ نے دو نوں مجلس میں یکے بعد دیگرے نظامت کے فرائض انجام دئے ،جب کہ استقبالیہ کلمات فرقان شہ بندری اور محمد علی تبیان آرمار نے پیش کئے ، اخیر میں دعائیہ کلمات پر یہ نشست اختتام کو پہنچی ،جس میں کثیر تعداد میں لو گوں نے شرکت کی ،فارغ ہو نے والے تمام طلباء کو انعامات سے بھی نوازا گیا ،جملہ مہمانان اور سر پرستان کے لئے ظہرانہ کا بھی نظم کیا گیا تھا ۔ملحوظ رہیکہیہ درسگاہ ملت کی نئی نسل میں دینی تربیت کو عام کر نے اور ان میں اخلاقی بیداری پیدا کر نے میں گذشتہ 57سالوں سے بھر پور خدمات انجام دے رہا ہے ، ہر سال اس تعلیمی ادا رے سے بیسیوں طلبہ اس چمن کی آبیاری سے سر شار ہو کر عا لمیت کا سہر اپنے سر باندھتے ہو ئے وارثین انبیاء کی فہرست میں شامل ہو تے ہیں ،جس کے بعد وہ اعلی تعلیم کے لئے دیگر دینی ا داروں خصو صا ندوۃ العلماء کا رخ کر تے ہیں ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا