English   /   Kannada   /   Nawayathi

نائجیریا میں اغوا ہونے والی110لڑکیوں میں سے 76 کو رہا کرا لیا گیا

share with us

رہائی درپردہ کوششوں سے ممکن،بغیر کسی شرط اور ملک کے چند دوستوں کی مدد سے رہا کروایا گیا،وزیرثقافت 

 

ابوجہ :22؍مارچ 2018(فکروخبر/ذرائع)نائجیریا میں حکام نے کہاہے کہ گذشتہ مہینے شہر ڈاپچی سے اغوا ہونے والی 110 لڑکیوں میں سے زیادہ تر کو رہا کرا لیا گیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نائجیریا کی وزارت اطلاعات نے بتایاکہ سکول کی 110 طالبات میں سے 76 کو رہا کرا لیا گیا ہے اور ایسا درپردہ کوششوں کے ذریعے ممکن ہو سکا تاہم بیان میں ان لڑکیوں میں سے بعض کی ہلاکت کی اطلاعات کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا ،اطلاعات اور ثقافت کے وزیر الحاجی محمد نے اپنے بیان میں کہا کہ ان لڑکیوں کو بغیر کسی شرط اور ملک کے چند دوستوں کی مدد سے رہا کروایا گیا۔ان کا کہنا تھاکہ حکومت اس بات پر واضح تھی کہ تشدد اور تصادم سے لڑکیوں کی زندگی کو خطرہ ہو سکتا ہے اس لیے پرامن طریقہ کار کو ہی ترجیح دی گئی ،ایک لڑکی کے والد نے بتایا کہ شدت پسندوں کا جن کے بارے میں خیال ہے کہ وہ بوکو حرام سے تعلق رکھتے ہیں، ایک قافلہ شہر کی جانب آیا اور لڑکیوں کو مقامی افراد کے حوالے کر گیا اور فوراًوہاں سے واپس روانہ ہو گیا۔ان لڑکیوں کو ملک کے شمال مشرقی صوبے یوبے کے ڈاپچی شہر کے ایک سکول سے 19 فروری کو اغوا کیا گیا تھا۔شروع میں یہ دعوے کیے گئے تھے کہ کوئی بھی لڑکی اغوا نہیں ہوئی بلکہ وہ بچ نکلنے میں کامیاب رہی ہیں لیکن پھر ایک ہفتے بعد حکومت نے تسلیم کر لیا تھا کہ لڑکیاں اغوا ہو گئی ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا