English   /   Kannada   /   Nawayathi

مغربی بنگال : وزیر اعلی ممتا بنرجی کی ہتھیاروں کے ساتھ ریلی نکالنے والوں کو سخت وارننگ

share with us

 

کلکتہ۔ 21مارچ 2018(فکروخبر /ذرائع)  مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج ایک بار پھر رام نومی کے موقع پر جو 25 مارچ کو منائی جائے گی ، ہتھیاروں کی نمائش کرنے والوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ بھی پولس کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہتھیاروں کے ساتھ جلوس میں شرکت کریں گے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔تاہم وزیرا علیٰ نے کہا کہ جولوگ پہلے سے ہی ہتھیاروں کے ساتھ ریلی نکالتے آرے ہیں انہیں اس کی اجازت ہوگی ۔وزیرا علیٰ نے پولس انتظامیہ کو ہدایت دی کہ جلوس کیلئے روڈ میپ تیار کریں ۔وزیر ممتا بنرجی جو آج بیر بھوم ضلع میں انتظامی امور کی میٹنگ کیلئے موجود ہیں نے پولس کو ہدایت دی کہ وہ نگرانی سخت کریں ۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ ریاست میں فرقہ وارانہ فسادات برپا کرنے والوں کے خلاف پولس سخت کارروائی کرے گی۔بولپور میں منعقد میٹنگ میں ریاست کے اعلیٰ افسران کے علاوہ ریاستی وزراء اور ممبران پارلیمنٹ موجود تھے ۔وزیر اعلیٰ نے ترقیاتی کاموں کو جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کسانوں کے کریڈٹ کارڈ میں اضافہ کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ انتخابات کی وجہ سے ترقیاتی کام نہیں روکیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں آئی ٹی ہب اور سیلکون ویلی بن رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے قیام کیلئے کام چل رہا ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا