English   /   Kannada   /   Nawayathi

فیس بک تنازع : روی شنکر پرساد نے کانگریس کو گھسیٹا ، جواب ملا : بی جے پی کی فرضی نیوز فیکٹری کا نیا پروڈکٹ

share with us


نئی دہلی : 21مارچ 2018(فکروخبر /ذرائع)  پالیٹیکل ڈاٹا اینالسس کمپنی کیمبریج اینالیٹیکا پر پانچ کروڑ فیس بک یوزرس کا ڈاٹا چوری کرکے ان کا غلط استعمال کرنے کا الزام لگا ہے ۔ ان الزمانات سے فیس بک مصیبت میں گھر گیا ہے ۔ وزیر قانون روی شنکر پرساد نے واضح کیا ہے کہ اگر فیس بک نے ڈاٹا کا غلط استعمال کرکے ہندوستان کے انتخابات کو متاثر کرنے کی کوشش کی تو یہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے سوشل میڈیا کمپنی فیس بک کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو ہندوستانی حکومت بھی اس کے خلاف کارروائی کرے گی۔اس معاملہ میں سیاسی سرگرمیاں بھی تیز ہوگئی ہیں۔ بی جے پی اور کانگریس نے ایک دوسرے پر کیمبرج اینالیٹیکا کی خدمات لینے اور کمپنی کو ہندوستانی یوزرس کا ڈاٹا دستیاب کرانے کا الزام لگایا ہے۔وزیر قانون نے ایک خبر کا تذکرہ کرتے ہوئے کانگریس پر سوال اٹھایا کہ کانگریس کو کیمبریج اینالیٹیکا سے محبت کیوں ہے ؟ کانگریس اس کا استعمال کیوں کررہی ہے ؟ اس کا راہل گاندھی کی سوشل میڈیا پروفائل میں کیا رول ہے ؟ کیا کانگریس اب الیکشن جیتنے کیلئے ڈاٹا چوری کا استعمال کرے گی ؟ کیا سیکس ، سلیز اور فیک نیوز کے راستے کو اپنائے گی جیسا کہ کیمبرج اینالیٹیکا نے کیا ؟ انہوں نے کہا کہ ابھی راہل گاندھی کے ٹویٹر فالوورس کی تعداد بڑھی ہے ۔ فرضی فالوورس بڑھانے کیلئے اس کا استعمال کیا گیا ہے۔وزیر قانون کے الزامات کے فورا بعد کانگریس لیڈر رندیپ سرجیوالا میدان میں آگئے اور انہوں نے بی جے پی پر ہی جم کر نشانہ سادھا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بی جے پی کی فرضی نیوز فیکٹری کا نیا پروڈکٹ ہے ۔ انہوں نے روی شنکر پرساد کو "لا لیس " وزیر قانون قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے جیسے فرضی بیانات ، فرضی پریس کانفرنس اور فرضی ایجنڈہ ہی بی جے پی کی پہچان بن گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انڈین نیشنل کانگریس یا کانگریس صدر نے کبھی بھی کیمبرج اینالیٹیکا کی خدمات حاصل نہیں کیں ، یہ وزیر قانون روی شنکر پرساد کا سفید جھوٹ ہے اور کانگریس کے خلاف فرضی ایجنڈہ ہے۔وہیں کانگریس آئی ٹی سیل کی انچارج دیویا اسپندنا نے کہا کہ کیمبرج اینالیٹیکا دائیں بازو کی پارٹیوں کے ساتھ کام کرتی ہے ، لبرلس کے ساتھ نہیں ۔ ان کی ویب سائٹ خود کہتی ہے کہ وہ بی جے پی کے ساتھ کام کرتے ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا