English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمن جنگ ہم نے شروع نہیں کی، ہم پر مسلط کی گئی ہے، سعودی عرب

share with us


تنازع کا سیاسی حل تلاش کرنے کی کوشش کی مگر حوثی مسلسلل خلاف ورزیاں کر رہے ہیں،وزیر خارجہ 

 

ریاض:21؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ یمن میں جنگ ہم نے شروع نہیں کی بلکہ ہم پر مسلط کی گئی ہے۔ بد ھ کو سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یمن میں جنگ ہم نے شروع نہیں کی بلکہ ہم پر مسلط کی گئی ہے، ہم نے تنازع کا سیاسی حل تلاش کرنے کی کوشش کی اور یمن میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی کام جاری رکھا۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں یمن میں متاثرین کی امداد کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اربوں ڈالر کی امداد فراہم کی جارہی ہے، ہم یمن میں امن و استحکام کے خواہاں ہیں مگر حوثیوں کی جانب سے ہمیشہ خلاف ورزیاں کی جاتی ہیں، رکاوٹوں کے باوجود ہم انسانی جذبے کے تحت متاثرین کی امداد کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا