English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی مجلس شوریٰ نے مغرب اور عشاء کی نمازوں کے درمیان 2گھنٹے وقفے کی تجویز مسترد کر دی 

share with us

ریاض:21؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی مجلس شوری نے مغرب اور عشاء کی نمازوں کے درمیان 2گھنٹے کے وقفے کی تجویزکو مسترد کردیا ہے ۔ سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق بد ھ کو دارالحکومت ریاض میں منعقدہ مجلس شوریٰ کے اجلاس میں 25 ارکان کی جانب سے پیش کی جانے والی تجویز پر غور کیا گیا جس میں کہا گیا کہ مغرب اور عشاء کی نمازوں کے درمیان مختصر وقفے کی وجہ سے تجارتی سرگرمیاں اور لوگوں کے مفادات متاثر ہوتے ہیں۔ رمضان المبارک کی طرح ان دونوں نمازوں کے درمیان سال بھر کیلئے 2گھنٹے کا وقفہ دیا جائے۔ جس پر ارکان شوریٰ نے تجویز پر بھر پور بحث کے بعد ووٹنگ کے نتیجے میں حتمی فیصلہ کیا کہ مغرب اور عشاء کی نمازوں کے درمیان وقفہ نہیں بڑھایا جائے گا

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا