English   /   Kannada   /   Nawayathi

متحدہ عرب امارات کے ہسپتال میں غیر ملکی ملازمہ کا 2 ملین درہم کا بل معاف 

share with us

دبئی:21؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع)متحدہ عرب امارات ہسپتال انتظامیہ نے غیر ملکی ملازمہ کا 2 ملین درہم کا بل معاف کر دیا غیر ملکی میڈیا کے مطابق 27 سالہ ایتھوپین نوکرانی جو متحدہ امارات میں آتے ہی کومہ میں چلی گئی تھی، 2 ملین درہم کے بل پیچھے چھوڑ کراپنے ملک واپس چلی گئی ہے۔ ملازمہ گزشتہ سات ماہ سے ہسپتال میں داخل تھی۔ متحدہ عرب امارات کے انٹرنیشل ہسپتال کی انتظامیہ نے پریس کانفرنس میں مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایتھوپین ملازمہ نجات ال نوریہ کو 9 مارچ کو اسکے خاندان کے حوالے کیا گیا اور واپس اسکو اسکے ملک پھیجا گیا۔تاہم ملازمہ کے اسپتال کی جانب 2 ملین درہم بلوں کی ادائیگی باقی تھی جو کہ اسپتال انتظامیہ نے معاف کر دئیے ہیں۔ فنانس گروپ کے ڈرایکٹر کا کہنا تھا انکے پاس ماہانہ 300،000 درہم سے 500،000 درہم مالیت کے دو سے چار کیسزایسے آتے ہیں جنکے بلوں کی ادائیگی ایسے ہی اسپتال انتظامیہ کو کرنی پڑتی ہے۔ اسپتال کے سی ای او نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے اسپتال انتظامیہ اس طرح کے لوگوں کے بلوں کی ادائیگی کا ان سے تذکرہ بھی نہیں کرتی ، اگر وہ بل ادا کرنے کی سکت نہ رکھتے ہوں
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا