English   /   Kannada   /   Nawayathi

معروف سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ کو سپرد خاک کرنے کے بجائے ارتھی جلائے جانے کا اعلان,آخری رسومات 31 مارچ کو ادا کی جائیں گی 

share with us

لندن:21؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع)آنجہانی معروف سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ کی آخری رسومات 31 مارچ کو ادا کی جائیں گی جس کے بعد انہیں سپرد خاک کرنے کے بجائے ارتھی جلائی جائے گی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق آنجہانی سائنسدان کی آخری رسومات 31 مارچ کو ویسٹ منسٹر چرچ میں ادا کی جائیں گی جس کے بعد ان کی راکھ معروف زمانہ سائنسدان آئی سیک نیوٹن اور چارلس ڈارون کی قبر کے قریب دفنائی جائے گی۔یاد رہے کہ موٹر نیورو مرض میں مبتلا اسٹیفن ہاکنگ 14 مارچ کو 76 برس کی عمر میں چل بسے تھے۔ اسٹیفن ہاکنگ کے بیٹوں لوسی، روبرٹ اور ٹم کا کہنا ہے کہ ان کے والد نے گونویلے اینڈ سیسز کالج میں اپنی زندگی کے 50 سال سے زائد عرصہ خدمات انجام دیں، اس لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کی آخری رسومات کالج سے متصل چرچ میں ادا کی جائیں گی۔آنجہانی سائنسدان کے بچوں کا مزید کہنا ہے کہ ان کے والد کی زندگی اور کام بہت سے لوگوں کے لئے تھا جن میں مذہب پسند اور لادین دونوں شامل ہیں اس لیے ان کی آخری رسومات 31 مارچ کو ویسٹ منسٹر چرچ میں روایتی انداز میں ادا کی جائیں گی۔یاد رہے کہ ویسٹ منسٹر چرچ سے متصل قبرستان میں سر آئی سیک نیوٹن کو 1727 اور چارلس ڈارون کو 1882 میں نیوٹن کی قبر کے قریب دفن کیا گیا تھا
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا