English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت، رپورٹ کی ابتدائی دستاویزات جاری 

share with us

واشنگٹن:21؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی سینیٹ کمیٹی نے امریکی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت سے متعلق رپورٹ کی ابتدائی دستاویزات جاری کردیں۔کمیٹی نے ایک سال سے زائد عرصے کی تحقیقات کے بعد ابتدائی رپورٹ جاری کی ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکی انتخابات میں مداخلت مخالفانہ عمل تھا، امریکا کو اس کے خلاف ردعمل دینا چاہیے، کانگریس امریکی انتخابات میں مداخلت روکنے کے لیے جلد قانون سازی کرے اور آئندہ ایسے کسی مداخلت سے بچنے کے لیے پروگرام تشکیل دیا جائے۔امریکا میں 2016 کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی جانب سے مبینہ روسی مداخلت کا الزام لگایا گیا تھا

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا