English   /   Kannada   /   Nawayathi

راہل کا جنوبی کنیرا اور اڈپی کا دورہ : کئی روڈ شوز میں شرکت 

share with us

کہا : نریندر مودی جو بولتے ہیں وہ کرکے دکھائیں 

منگلور 21؍ مار چ2018(فکروخبرنیوز) جنا آشیرواد نامی دو روزہ دورے پر آئے کانگریس کے قومی صدر راہل گاندھی نے کل اڈپی ، کاپو ، سورتکل سمیت منگلور کا دورہ کرتے ہوئے روڈ شو میں شرکت کی ۔ کل مختلف پروگرامات میں شرکت کے دوران راہل گاندھی نے کانگریس کو مزید استحکام بخشنے اور لوگوں سے وعدے کرکے اس کی خلاف ورزی کرنے والی حکومت کو سبق سکھانے کی بات کی ۔ انہوں نے اپنے تقریرمیں مودی حکومت پر جم کر تنقید کی اور کہا لوگوں نے ان پر اعتماد کرتے ہوئے ووٹ دیا تھا لیکن اب ان کا عمل ان کے قول سے مختلف ہے۔ چار سال سے حکومت نے جو بھی کام کیے ہیں وہ لوگوں کے سامنے ہے۔ بی جے پی حکومت بنانے کے لیے کچھ بھی کرسکتی ہے ، کئی ریاستوں نے انہوں نے پیسے کی بنیاد پر ایم ایل اے کو خریدا ۔وہ حکومت حاصل کرنے کے لیے دیش کو بانٹنے کے لیے بھی تیار ہے۔ اس پر مزید یہ کہ نریندرمودی ایک پر ایک جھوٹ بولتے جارہے ہیں۔ انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ بی جے پی صرف حکومت کے حصول کے لیے کوشش کرتی ہے لیکن کانگریس پارٹی عوامی مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں رہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی غیر ملکیوں دورے پر جاکر یہ کہتے ہیں کہ ستر سال سے ہندوستان سے کچھ نہیں ہوا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ باہر ملکوں میں جاکر ہندوستانیوں ہی کی توہین کرتے ہیں۔ انہوں نے بے روزگاری ، کسان ، نوٹ بندی ، کالادھن لانے وغیرہ جیسے مسائل پر تفصیل سے گفتگو کرتے ہوئے بی جے پی کے وعدوں کی پول کھول دی ۔ انہو ں نے رافیل سودے پر بھی مودی حکومت کو نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ بنگلور کے نوجوانوں سے روزگاری چھین کر کانٹریکٹ بدل دیا اور دام پوچھے جانے پر مودی کچھ نہیں بولتے بلکہ وزیر دفاع کہتے ہیں کہ مچھے وقت دیجئے لیکن جب وقت کیا جاتا ہے کہ یہ کہتے ہوئے پلو چھاڑنے کی کوشش کرتی ہے کہ ہمارے ملک اور روس کے درمیان ایک معاہدہ طئے ہوا ہے جس کی وجہ سے وہ اس کادام کا اعلان نہیں کرسکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کرناٹک میں آکر بدعنوانی کی بات کرتے ہیں اور اسی کے اسٹیج پر اسی وقت چار ایسے ان کی پارٹی کے ذمہ دار بیٹھے ہیں جو اس معاملہ میں جیل کی ہوا کھاچکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کرناٹک سدارامیا نے بھی پانچ سالوں کے درمیان کا نگریس کے اقتدار میں شروع کیے کئی ایک ترقیاتی کاموں کا تذکرہ کرتے ہوئے چلینچ کیا کہ کرناٹک کیا کسی اور ریاست میں بھی دوسری حکومتوں نے اس طرح سے کام نہیں کیا ہے۔انہوں نے کئی ایک اسکیموں کا تذکرہ کرتے ہوئے کسانوں کے مسائل کو حل کرنے اور ان کے قرضے کو معاف کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدام کو بیان کیا اور کہا کہ جب مرکزی حکومت سے کسان کا قرضہ معاف کرنے کی بات کہی گئی تو انہوں نے کسانوں کے مسائل پر توجہ دینے کے بجائے دیگر لوگوں کے قرضہ معاف کرادئیے لیکن کرناٹک میں کانگریس نے کسانوں کے مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ ان کا سب سے بڑا قرضہ کا مسئلہ کردیا اور آٹھ ہزار کروڑ سے زائد رقم اس کے لیے دے دی۔ سدارامیا نے بھی اپنی تقریر میں بی جے پی پر کھل کر تنقید کرتے ہوئے ان کے عوام سے کیے گئے وعدوں کے متعلق سوالات پوچھے۔ بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ ، نریندرمودی اور یوگی آدتیہ ناتھ کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں نصیحت کی کہ پہلے عوام سے کیے گئے وعدے پورے کیے جائیں اس کے بعد لوگوں کے درمیان میں آکر بات کریں۔ سدارامیانے یقین کے ساتھ کہا کہ ان کی عوامی خدمات کی وجہ سے عوام انہیں ضرور دوبارہ انتخاب کرے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جنوبی کنیرا کے آٹھ میں سے سات اراکین اسمبلی کانگریس کے ہیں اور سلیا کے ممبر اسمبلی صرف بارہ سو ووٹوں سے انتخاب ہار گئے لیکن آئندہ انتخابات میں انہیں امید ہے کہ جنوبی کنیرا میں آٹھ کے آٹھ اراکین اسمبلی کانگریس ہی کے ہوں گے۔ پروگرام میں کانگریس کے دیگر لیڈران نے بھی بیانات کیے۔ لوگوں کے ایک جم غفیر نے شرکت کرکے کانگریس سے اپنی محبت کا ثبوت پیش کیا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا