English   /   Kannada   /   Nawayathi

ملک کو خفیہ ایجنسیاں اور فوج چلا رہی ہے، امریکی عوام 

share with us

ملک پر ایجنسیوں کی حکومت ہے، 80فیصد امریکیوں کو یقین ہے کہ حکومت ان کی جاسوسی کر رہی ہے ،سروے

 

واشنگٹن :21؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی شہریوں کی اکثریت نے ملک کو چلانے کا الزام خفیہ ایجنسیاں اور فوج پر عائد کر دیا ہے امریکی اخبارمیں شائع سروے رپورٹ کے مطابق امریکا کے 60فیصد شہریوں کا خیال ہے کہ غیر منتخب اہلکار حکومتی پالیسیاں بنانے کے عمل پر حاوی ہیں۔ڈیموکریٹ اورری پبلکن دونوں پارٹیوں سے تعلق رکھنیوالے شہریوں کی رائے ہے کہ تقرر کردہ اہلکاروں کا عمل دخل وفاقی حکومت کے امور میں بہت زیادہ ہے۔اخبارکے مطابق ہر 4میں سے 3امریکیوں کو یقین ہے کہ واشنگٹن پر ڈیپ اسٹیٹ کا کنٹرول ہے۔سروے کے مطابق 35فی صد ایشیائی امریکیوں، لاطینیوں اور سیاہ فاموں کو یقین ہے کہ ملک پر ایجنسیوں کی حکومت ہے، جبکہ 80فیصد امریکیوں کو یقین ہے کہ حکومت ان کی جاسوسی کر رہی ہے
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا