English   /   Kannada   /   Nawayathi

تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے پرنیتن یاھو سے پوچھ گچھ کا امکان

share with us

وزیراعظم کے وعدہ معاف گواہ نیر حیفٹس نے وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کے بارے میں کوئی بات مخفی نہیں رکھی 

 

مقبوضہ بیت المقدس :21؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع)اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے اپنی رپورٹس میں بتایا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو پر کرپشن کیس4000 کی تحقیقات پر اثرانداز ہونے کے الزام میں انہیں پوچھ گچھ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔عبرانی ٹی وی 2 کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو پرالزام ہے کہ وہ مبینہ کرپشن کیس4000 کی تحقیقات کے دوران پولیس کے کام میں روکاٹیں کھڑی کرتے رہے ہیں۔ وزیراعظم کے سابق مشیر اور وعدہ معاف گواہ نیر حیفٹس نے وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کے بارے میں کوئی بات مخفی نہیں رکھی ہے۔حیفٹس نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ وزیراعظم نے پیزک کمپنی کے ڈائریکٹر اور شاول اولفٹیش سے درخواست کی تھی کہ وہ وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کے موبائل فون پیغامات حذف کردیں۔خیال رہے کہ کرپشن کیس 4000 نیتن یاھو کی اس کرپشن کے گرد گھومتا ہے جس میں وہ مبنیہ طورپر ٹیلی کام کمپنی پیزک کے مالک اولفٹیش کو کروڑوں ڈالر کا فایدہ پہنچا چکے ہیں۔ اس کے بدلے میں پیزک وللا عبرانی نیوز ویب سائیٹ پر وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کی حمایت میں پروپیگنڈہ کرتے رہے ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا