English   /   Kannada   /   Nawayathi

الغوطہ ؛فرار اختیارکرنیوالوں میں 70فیصد خواتین اور بچے شامل ہیں ،اقوام متحدہ

share with us

نیویارک:21؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع)اقوام متحدہ نے ایک بار پھرعالمی برادری سے شام کے جنگ زدہ علاقے الغوطہ کے مفلوک الحال شہریوں کی بھرپور مدد کی اپیل کر دی ہے۔بد ھ کو ترجمان قوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ مشرقی الغوطہ سے لڑائی کے دوران فرار اختیار کرنے والے شہریوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔نقل مکانی کرنے والوں میں 70 فی صد خواتین اور بچے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی شام کے کرد اکثریتی علاقے عفرین میں حالیہ لڑائی کیدوران 1لاکھ 4ہزار افراد نقل مکانی پرمجبور ہوئے۔ ان میں 10 ہزار افراد شامی فوج کے زیرانتظام علاقوں میں داخل ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف کی خاتون ترجمان ماریکسی میرکادو نے کہا کہ مشرقی الغوطہ سے نقل مکانی کرنیوالے شہریوں میں 70 فی صد خواتین اور بچے ہیں۔ الغوطہ سے اب تک 50 ہزار افراد نقل مکانی کرچکے ہیں۔ نقل مکانی کرنے والے افراد بالخصوص بچے دست اور کئی نفسیاتی امراض کا بھی شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ عفرین میں 1 لاکھ افراد اب بھی محصور ہیں جن میں نصف تعداد بچوں پر مشمل ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا